• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع October 9, 2022
آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی تھیں — فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر
آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی تھیں — فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر
آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی تھیں — فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر
آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی تھیں — فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان بنگلہ دیش نے ہوم سائیڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا جسے نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 13 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

باؤلنگ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد مہمان ٹیم نے بیٹنگ میں بھی اچھی پرفارمنس دکھائی اور ڈیون کونوے کے شاندار 70، کپتان کین ولیمسن کے 30 اور گلین فلپس کے 23 رنز کی بدولت باآسانی ہدف حاصل کرلیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بنانے کا موقع دیا تھا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن 33 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ نصرت حسن 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ عفیف حسین 24 اور شکیب الحسن نے 16 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی ٹی20 سیریز : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

یاسر علی 7، قبل مہدی حسن 5، لٹن داس 15، مصدق حسین 2 اور تسکین احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ حسن محمود ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ٹیم ساؤتھی، مائیکل ایسویل اور ایش سودھی نے 2،2 بنگلہ دیشی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی تھیں، دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے تھے جب کہ مہمان ٹیم بنگلہ دیش کے کپتان آل راؤنڈر شکیب الحسن تھے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت میزبان نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر لگاتار دوسری فتح حاصل کرلی تھی، جب کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 13 رنز سے شکست دے دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024