• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سوات: 2 گروپوں میں جھڑپ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

شائع October 9, 2022
پولیس نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ان کے اہلکار واقعے کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہے ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز
پولیس نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ان کے اہلکار واقعے کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہے ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز

مینگورہ کے قریب بائی پاس روڈ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ صبح سویرے وزن کے کانٹے پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں اس کا مالک اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسری جانب چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی سید اور ان کے بیٹے انیس احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو انگارو ڈھیرئی کے رہائشی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات اور کوہاٹ میں دھماکے، امن کمیٹی کے رکن اور پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

مقامی دکانداروں نے بتایا کہ علی سید کے بائی پاس روڈ پر یہ وزن کا کانٹا گزشتہ 15 سال سے موجود تھا۔

علی سید کے بیٹے وقاص احمد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کے ایک بھائی اویس احمد کا پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد سے رقم کے لین دین کا تنازع تھا۔

ان افراد نے اس کے چھوٹے بھائی کو اغوا کیا اور والد سے رقم کا مطالبہ کیا۔

وقاص نے بتایا کہ لاہور کی ایک پارٹی نے ایک ہفتہ قبل میرے والد کے ویٹ اسٹیشن کا دورہ کیا اور ان سے رقم کا مطالبہ کیا جس پر میرے والد نے انہیں بتایا کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: سوات: ‘دہشت گردی کی بڑھتی لہر’ کے خلاف سیکڑوں افراد کا احتجاج

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعد ازاں ایک رات قبل وہ دوبارہ میرے والد کی دکان پر آئے اور میرے دوسرے بھائی انیس احمد کو اغوا کرلیا۔

وقاص نے بتایا کہ پارٹی ہفتہ کی صبح میرے والد کے ویٹ اسٹیشن پر دوبارہ آئی جس کے بعد وہاں جھگڑا ہوا۔

رحیم آباد پولیس نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ان کے اہلکار واقعے کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024