• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی

شائع October 8, 2022
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پرچون کی دکان کے قریب دستی بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن عبدالحق عمرانی نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے پرچون کی دکان کے قریب دستی بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیا کوارڈنیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق سول ہسپتال لائے گٸے زخمیوں کو شعبہ حادثات میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: کوہلو کے مرکزی بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی شناخت خیر محمد ولد محمد حسن، گل خان ولد باز محمد، صدرالدین ولد محمد عمر، زین الدین ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی ہے۔

بلوچستان کے مشیر داخلہ میرضیا لانگو نے کوئٹہ سریاب روڈ پر دستی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متعلقہ حکام سے واقعے کے تمام پہلو کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدات کردی۔

انہوں نے کہا کہ چند دشمن عناصر ایسے بزدلانہ حملے کر کے بلوچستان کا امن اور خوش حالی سبوتاژ نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز جان کی قربانی دے کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گی۔

صوبائی مشیر داخلہ نے مزید کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، انہوں نے محمکہ صحت کے حکام کو دھماکے کے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں رات گئے دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک، 14 زخمی

خیال رہے کہ 30 ستمبر کو بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دھماکے کے نتیجے ایک شخص جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو کے ایم ایس اصغر مری نے کہا تھا کہ ہمارے پاس کوہلو دھماکے کے 21 زخمی لائے گئے جن میں سے ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ دھماکے میں زخمی 20 افراد میں سے 10 شدید زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ 4 اگست کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رات گئے سڑک کے کنارے قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹالوں کو نشانہ بنانے والے دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو بچوں سمیت 14 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دھماکا رئیسانی روڈ کے قریب جوائنٹ روڈ چوک پر ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 14 اگست کو یوم آزادی کے سلسلے میں قومی پرچم اور دیگر سجاوٹ کی اشیا فروخت کرنے والے اسٹالوں پر دستی بم پھینکا تھا، دستی بم اسٹال کے قریب پھٹ گیا تھا جس سے ایک شخص ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024