• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ پر اسکرین شاٹ لینے اور ریکارڈنگ کو روکنے کے فیچر کی آزمائش

شائع October 8, 2022
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارفین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک بہترین فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

خبریں ہیں کہ واٹس ایپ نے ’ونس ویو‘ یعنی ایک بار دیکھنے کے لیے بھیجی جانے والی ویڈیوز، تصاویر اور آڈیو فائلز کے اسکرین شاٹ لینے اور ان کی ریکارڈنگ کو روکنے کے فیچر پر آزمائش شروع کردی۔

ویب ایٹ انفو کے مطابق واٹس ایپ نے مذکورہ فیچر کی آزمائش پرمحدود صارفین کو رسائی دے دی ہے، جس کے مطابق اب کوئی بھی صارف موصول ہونے والی ’ونس ویو‘ یعنی ایک بار دیکھی جانے والی کسی بھی پوسٹ کا اسکرین شاٹ نہیں لے سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی صارف اب کسی بھی ’ونس ویو‘ تصویر، ویڈیو یا آڈیو فائل کا نہ تو اسکرین شاٹ لے سکیں گے اور نہ ہی اس کی ریکارڈنگ کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت اگر کوئی شخص موصول ہونے والی ’ونس ویو‘ ویڈیو، آڈیو اور تصویر کا اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کرے گا تو اسے اسکرین شاٹ کے بدلے ایک نوٹی فکیشن موصول ہوگا، جس میں اسے بتایا جائے گا کہ سیکیورٹی فیچرز کے تحت وہ اسکرین شاٹ نہیں لے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کا صارفین عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں

اسی طرح صارف کسی آڈیو کی ریکارڈنگ بھی نہیں کر سکے گا جب کہ اس فیچر کے تحت تیسری پارٹی یعنی دیگر بعض سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی لوگ ’ونس ویو‘ کی ویڈیو، آڈیو اور تصویر کا اسکرین شاٹ نہیں لے سکیں گے۔

البتہ ممکنہ طور پر لوگ دوسرے موبائل کے ذریعے ’ونس ویو‘ کی فائل کی تصویر یا ریکارڈنگ کرنے کے قابل ہوں گے، تاہم اس حوالے سے بھی واضح طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ممکنہ طور پر واٹس ایپ مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام کر رہا ہے اور مستقبل میں جب اسے متعارف کرایا جائے گا، اس وقت تک دوسرے موبائل کے ذریعے بھی ’ونس ویو‘ فائل کی تصویر بنانا یا کسی آڈیو فائل کی ریکارڈنگ کرنا ناممکن ہوگا۔

ابھی مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور اس پر آزمائشی کام جاری ہے اور اسے متعارف کرائے جانے میں کئی ماہ کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024