• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نورا فتیحی ’فیفا ورلڈ کپ‘ کی افتتاحی تقریب میں جلوے بکھیریں گی

شائع October 8, 2022
نورا فتیحی کے ساتھ دیگر عرب ڈانسرز بھی ممکنہ طور پر پرفارمنس کریں گی—فوٹو: ہیلو میگزین
نورا فتیحی کے ساتھ دیگر عرب ڈانسرز بھی ممکنہ طور پر پرفارمنس کریں گی—فوٹو: ہیلو میگزین

’فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ کپ 2022 کے شروع ہونے میں ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہے، تاہم اس کا جنون ابھی سے ہی دنیا بھر میں سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔

فیفا نے ایک روز قبل ہی ورلڈ کپ کا آفیشنل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز کیا تھا، جس میں مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی سمیت اماراتی گلوکارہ و ڈانسر بلقیس، عراقی گلوکارہ و ڈانسر رحمہ ریاض اور مراکشی ڈانسر و گلوکارہ منال کو پرفارمنس کرتے دکھایا گیا تھا۔

اور اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی نورا فتیحی ساتھی گلوکاراؤں و ڈانسرز کے ساتھ پرفارم کریں گی۔

عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق فٹ بال کپ کی افتتاحی تقریب آئندہ ماہ 20 نومبر کو ہوگی، جس میں متعدد عالمی شہرت یافتہ گلوکارائیں پرفارمنس کریں گی اور ان میں مراکشی نژاد ڈانسر نورا فتیحی بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افتتاحی تقریب میں امریکی نژاد ہولی وڈ اداکارہ، ڈانسر و گلوکارہ جینیفر لوپیز سمیت کولمبین نژاد ہسپانوی گلوکارہ شکیرا بھی پرفارم کریں گی۔

ممکنہ طور پر شکیرا اپنے پرانے فٹ بال کے گانے ’واکا واکا‘ پر پرفارمنس کریں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

اگرچہ ایسی فی الحال اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی کہ افتتاحی تقریب میں فیفا کے آفیشل گانے میں جلوے بکھیرنے والی دیگر عرب گلوکارائیں و ڈانسرز بھی پرفارم کریں یا نہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آفیشل گانے پر وہ تمام گلوکارائیں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی جو ویڈیو کا حصہ ہیں۔

فٹ بال کی افتتاحی تقریب البیت اسٹیڈیم میں ہوگی جو کہ دوہا کے الخور علاقے میں بنایا گیا ہے، جہاں پر بیٹھنے کے لیے 60 ہزار سیٹس موجود ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فٹ بال عالمی کپ کی 92 سالہ تاریخ اور گزشتہ 21 عالمی کپ میں سے یہ پہلا موقع ہے کہ ایونٹ کا انعقاد نومبر اور دسمبر کے درمیان ہو رہا ہے، ورنہ آج تک ورلڈ کپ کا انعقاد مئی سے جولائی کے درمیان ہوتا ہے۔

فٹ بال کپ میں دنیا بھر کی 32 ٹیمیں شامل ہیں اور میزبان ملک قطر بھی اس کا حصہ ہے اور پہلا ہی میچ میزبان ملک کی ٹیم کا ہوگا۔

تقریبا ایک ماہ تک جاری رہنے والے عالمی کپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور کپ کے دوران روزانہ 4 میچز کھیلے جائیں گے۔

عالمی کپ کے لیے تمام 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں شامل کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے کے بعد ہر گروپ سے صرف دو دو ٹیمیں دوسرے مرحلے میں داخل ہو سکیں گی۔

فٹ بال کے دوسرے اہم مرحلے کے بعد سیمی فائنلز کا مرحلہ شروع ہوگا اور پھر آخر میں 32 میں صرف 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ فٹ بال کو دنیا کا سب سے مقبول اور معروف کھیل سمجھا جاتا ہے اور دنیا کے ہر ملک میں اس کے شائقین موجود ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024