• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

سہ ملکی ٹی20 سیریز : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع October 8, 2022
کپتان بابر اعظم نے 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر
کپتان بابر اعظم نے 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر
سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں آج پاکستان اور نیوزی لیند مدِ مقابلل ہیں—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر
سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں آج پاکستان اور نیوزی لیند مدِ مقابلل ہیں—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر لگاتار دوسری فتح حاصل کر لی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

فن ایلن نے ابتدائی طور پر چند جارحانہ شاٹس کھیلے لیکن محمد وسیم نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اس مرحلے ڈیون کونوے کا ساتھ دینے کپتان کین ولیمسن آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کر کے دوسری وکٹ کے لیے 61 رنز جوڑے لیکن دونوں ہی کھلاڑی تیز رفتاری سے بیٹنگ کرنے میں ناکام رہے۔

77 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو دوسری کامیابی ملی جب کونوے 36 رنز بنا کر محمد نواز کی وکٹ بن گئے جبکہ اپنے اگلے اوور میں نواز نے کیوی کپتان کی 31 رنز کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

مارک چیپ مین نے 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے جارحانہ بیٹنگ کی اور گلین فلپس کے ساتھ مل کر اسکور 130 تک پہنچا دیا، فلپس 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارک چیپ مین نے 16 گیندوں پر 32 رنز بنائے لیکن اس سے قبل کہ وہ مزید خطرناک ثابت ہوتے، حارث رؤف نے ان سمیت تین کیوی بلے بازوں کو ایک ہی اوور میں پویلین لوٹا دیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے3، نواز اور وسیم نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں رضوان نے پہلا اوور میڈن کھیلا اور پھر 12 گیندوں پر 4 رنز بنانے کے بعد ٹم ساؤدھی کو وکٹ دے بیٹھے۔

ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ شان مسعود بھی کھاتا کھولے ہی بغیر چلتے بنے۔

دوسرے اینڈ سے بابر اعظم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور نئے بلے باز شاداب خان کے ساتھ مل کر 7 اوورز میں 61 رنز جوڑے اور پاکستان کی فتح کی راہ ہموار کی۔

شاداب 22 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اینڈ سے بابر نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

نواز کو اوپر نمبروں پر تیز بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا لیکن وہ 19 گیندوں پر صرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کو آخری تین اوورز میں فتح کے لیے 24 رنز درکار تھے لیکن بابر اور حیدر علی نے ٹکنر کے اوور میں 21 رنز بٹور کر پاکستان کی فتح یقینی بنا دی۔

قومی ٹیم نے 10 گیندیں قبل ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ایونٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز کا فائنل کھیلنے کے امکانات بھی روشن کر لیے۔

بابر اعظم نے 53 گیندوں پر 11 چوکوں سے مزین 79رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

گزشتہ روز ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 13 رنز سے شکست دے دی تھی۔

آج کے میچ کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف کھیل میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی کے ساتھ میدان میں اتری تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024