• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

شائع October 7, 2022
گانے کی تعریفیں کی گئیں—پرومو فوٹو
گانے کی تعریفیں کی گئیں—پرومو فوٹو

’فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ کپ 2022 کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز کردیا گیا۔

سوا چار منٹ کے دورانیے پر مبنی گانے کی ویڈیو میں مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی، اماراتی گلوکارہ و ڈانسر بلقیس، عراقی گلوکارہ و ڈانسر رحمہ ریاض اور ڈانسر منال کو پرفارمنس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

انگریزی زبان میں جاری کیے گئے گانے میں عربی سمیت اردو زبان کے جملےبھی شامل کیے گئے ہیں اور ڈانسرز کو فٹ بال اسٹیڈیم سمیت دیگر جگہوں پر پرفارمنس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

گانے میں نورا فتیحی کے علاوہ دیگر عرب ڈانسرز و گلوکاراؤں نے بھی دل کو موہ لینے والی پرفارمنس کی ہے، جس کی دنیا بھر کے شائقین نے تعریفیں کیں۔

اگرچہ گانے میں عرب ڈانسرز کو بولڈ لباس میں دکھایا گیا ہے، تاہم کسی بھی ڈانسر کو مختصر لباس میں نہیں دکھایا گیا۔

گانے کی موسیقی اور دھن کو سنتے ہی شائقین نے اس کی تعریفیں کیں اور چند ہی گھنٹوں میں اسے یوٹیوب پر ہزاروں مرتبہ دیکھا گیا۔

گانے میں عرب ڈانسرز کو مرد ڈانسرز کے ساتھ بھی پرفارمنس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا آغاز آئندہ ماہ 20 نومبر سے خلیجی ملک قطر میں ہوگا اور عالمی کپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

فٹ بال میں دنیا بھر کی 32 ٹیمیں شامل ہیں اور میزبان ملک قطر بھی اس کا حصہ ہے اور پہلا ہی میچ میزبان ملک کی ٹیم کا ہوگا۔

تقریبا ایک ماہ تک جاری رہنے والے عالمی کپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور کپ کے دوران روزانہ 4 میچز کھیلے جائیں گے۔

عالمی کپ کے لیے تمام 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں شامل کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے کے بعد ہر گروپ سے صرف دو دو ٹیمیں دوسرے مرحلے میں داخل ہو سکیں گی۔

فٹ بال کے دوسرے اہم مرحلے کے بعد سیمی فائنلز کا مرحلہ شروع ہوگا اور پھر آخر میں 32 میں صرف 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

فٹ بال کو دنیا کا سب سے مقبول اور معروف کھیل سمجھا جاتا ہے اور دنیا کے ہر ملک میں اس کے شائقین موجود ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024