• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

پشاور زلمی میڈیا، برانڈ ویلیو کے لحاظ سے ’پی ایس ایل 7‘ کی سب سے بڑی فرنچائز اور برانڈ قرار

شائع October 7, 2022
— فوٹو: پشاور زلمی فیس بک پیج
— فوٹو: پشاور زلمی فیس بک پیج

دنیا بھر میں اسپورٹس ایونٹ کی اسپانسرشپ، برانڈ ویلیو کی ماہرانہ ویلیو نکالنے والی کمپنی یو گوو اسپورٹ (YouGov Sport) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کی مکمل ڈیٹا ویلیو کے بعد پشاور زلمی کو نمبر ون برانڈ قرار دیا ہے۔

YouGov Sport کے جائزے کے مطابق پشاور زلمی، پاکستان کی سب سے بڑی کھیلوں کی بڑی فرنچائز اور نمبر ون برانڈ قرار پائی۔

پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیون میں مجموعی طور پر ساڑھے 5 کروڑ ڈالرز کی میڈیا ویلیو حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان میں کھیلوں کی سب سے بڑی فرنچائز اور برانڈ ویلیو کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

YouGov Sport نے پشاور زلمی کو PSL کا اعلیٰ تجارتی برانڈ قرار دیا۔

YouGov Sport کے منیجنگ ڈائریکٹر جوزف ایپن نے کہا کہ ’’پشاور زلمی بلاشبہ پاکستان میں کھیلوں کی سب سے بڑی فرنچائز ہے اور PSL کا نمبر 1 برانڈ ہے۔ پی ایس ایل سیون کی اسپانسرشپ کی مکمل جائزے میں زلمی کے اسپانسرز کی ROI سب سے بہترین رہی۔‘‘

جوزف ایپن نے پی ایس ایل سیون کے دوران پشاور زلمی اور اس کے اسپانسرز کی شاندار کامیابی کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کے اسپانسرز نے اپنے متاثر کن میڈیا ROI کے سب سے اوپر 41 فیصد اضافہ حاصل کیا۔

ہائیر، ترکش ایئرلائنز، ہواوے، ٹی سی ایل اور میک ڈونلڈز بڑے برانڈز ہیں اور ان کا مجموعی اثر برانڈ اور کمرشل کے لحاظ سے مزید مضبوط ہوجاتا ہے۔

جوزف ایپن نے پشاور زلمی کے ترانے اور زلمی کے پارٹنر برانڈز کے میڈیا مائلیج پر اس کے اثرات کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ "زلمی کے دونوں ترانے ایک کیس اسٹڈی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ کس طرح ایونٹ اور برانڈ کے اردگرد اثاثوں کا فائدہ اٹھانا ہے، برانڈ کی مجموعی طاقتوں پر کھیلتے ہوئے ٹی سی ایل اور ہَس پَپیز کو متاثر کن رسپانس ملا۔ اسی طرح ریڈ بُل کے ساتھ اشتراک بھی مثالی رہا۔"

پشاور زلمی کے چیف کمرشل افسر نوشیروان ایفندی نے YouGov Sport کی جانب سے اسپانسرشپ کی تشخیص کی رپورٹ کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ "یہ ہمارے لیے الحمدللہ بہت اچھی خبر ہے۔ میں اپنے چیئرمین جاوید آفریدی کو مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہمیشہ ہماری ٹیم کو سپورٹ کیا۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا مقصد اپنی 360 ڈگری مارکیٹنگ کی کوششوں کے ذریعے اپنے شراکت داروں کو زیادہ سے زیادہ مائلیج فراہم کرنا اور کھیلوں کے حقیقی جوہر کو حاصل کرنے کے لیے شائقین کو متحرک کرنا ہے۔ ایک بہت مشکل کووِڈ صورتحال کے ساتھ پی ایس ایل 8 ہمارے لیے ایک اور بڑا موقع ہوگا، ہم اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے کیونکہ ملک میں کرکٹ کے موجودہ بخار کے ساتھ بین الاقوامی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024