• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حالیہ تنازع سے میرے والد کی صحت پر برے اثرات پڑے، آئمہ بیگ

شائع October 7, 2022
گلوکارہ نے والد کو دنیا کے سب سے رحمدل والد قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ نے والد کو دنیا کے سب سے رحمدل والد قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ آئمہ بیگ نے والد کی سالگرہ پر ان کے لیے محبت بھر پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان سے متعلق پیدا ہونے والے تنازع سے ان کے والد کی صحت پر برے اثرات پڑے۔

آئمہ بیگ نے 5 اکتوبر کو والد کی سالگرہ پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد وہ والد کے قریب ہوئیں اور پایا کہ ان کے والد تو والدہ سے بھی زیادہ ان سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو والدہ کے بہت قریب تھیں، کیوں کہ ان کے والد ملازمت کی مصروفیات کی وجہ سے ان سے دور رہتے تھے لیکن جب وہ ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے لگے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ تو والدہ سے بھی زیادہ ان سے محبت کرتے ہیں۔

گلوکارہ نے کسی واقعے کا نام اور ذکر کیے بغیر بتایا کہ حال ہی میں ان سے متعلق سامنے آنے والے تنازع سے ان کے والد کی ذہنی و جسمانی صحت پر برے اثرات پڑے، وہ پریشان ہوگئے کہ اب ان کی بیٹی کے ساتھ کیا ہوگا؟

ان کے مطابق جب ان کا تنازع سامنے آیا تو ان کے والد کی کوشش رہی کہ ان کی بیٹی کے لیے سب کچھ ٹھیک ہوجائے اور ان کی ننھی بچی آرام دہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا ار محسوس کیا کہ ان کی وجہ سے ان کے والد پریشان ہوگئے اور وہ ان کے کمرے کے چکر لگاتے رہے اور دیکھتے رہے کہ ان کی بیٹی کس طرح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شگری اور آئمہ بیگ نے باضابطہ طور پر منگنی کرلی

آئمہ بیگ کے مطابق ان ہی دنوں میں انہوں نے والد کو دکھانے کی خاطر نیند کرنے کا ڈراما کیا تو والد ان کے قریب آئے اور ان کے سر پر انہوں نے شفقت کے ہاتھ پھیرے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے لیے ان کے والدین ہی سب سے بہترین چیز اور تحفہ رہے ہیں، حالیہ تنازع پر ان کے والد ان کے لیے ایسے پریشان ہوگئے جیسے ان کے بچپن میں وہ ان کے لیے پریشان ہوتے تھے۔

آئمہ بیگ نے اگرچہ کسی تنازع کا ذکر نہیں کیا، تاہم گزشتہ ماہ ستمبر کے وسط میں سوشل میڈیا پر ان سے متعلق اس وقت ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا جب برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ فوٹو گرافر قیس احمد کے ساتھ آئمہ بیگ کے تعلقات تھے۔

مذکورہ ماڈل نے دعوے کیے تھے کہ آئمہ بیگ کے افیئر کی وجہ سے ہی شہباز شگری ان سے ناراض تھے جب کہ گلوکارہ نے ان سے ان کا بوائے فرینڈ بھی دور کرلیا۔

مزید پڑھیں: شادی سے قبل ہی آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات کی افواہیں

مذکورہ ماڈل کے دعووں کے بعد آئمہ بیگ نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں لوگوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا تھا اور مادل کے تمام دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صدمے سے گزر رہی ہیں۔

آئمہ بیگ نے ستمبر کے وسط میں شہباز شگری سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
آئمہ بیگ نے ستمبر کے وسط میں شہباز شگری سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

برطانوی ماڈل کے دعووں کے بعد آئمہ بیگ کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا اور لوگوں نے طرح طرح کی میمز بنا کر ان پر تنقید کی تھی۔

مذکورہ تنازع سے ایک ہفتہ قبل ہی آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے جولائی 2021 میں منگنی کی تھی اور رواں برس جون میں دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہوئی تھیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں نے منگنی ختم کرلی۔

دونوں نے مذکورہ معاملے پر کافی وقت تک خاموشی اختیار کیے رکھی تھی مگر 16 ستمبر کو آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کی منگنی ختم ہوچکی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024