• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

ورجن اٹلانٹک کا اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان

شائع October 7, 2022
لیزل گیریک نے کہا صرف ورجن اٹلانٹک نہیں بلکہ تمام ائیرلائنز کو آپریشنل چیلنجز کا سامنا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
لیزل گیریک نے کہا صرف ورجن اٹلانٹک نہیں بلکہ تمام ائیرلائنز کو آپریشنل چیلنجز کا سامنا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

برطانوی ائیرلائن ورجن اٹلانٹک نے آئندہ موسم سرما میں مانچسٹر سے اسلام آباد کے لیے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے اس فیصلے کو کاروباری فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نیٹ ورک کا مسلسل جائزہ لے رہے تھے اور بڑھتی ہوئی مانگ کے تناظر میں طیارے کی دستیابی جیسے عوامل کو مد نظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کرے گی

مشرقی وسطیٰ، افریقہ اور بھارت کی ایئرلائن کی سربراہ لیزل گیریک نے کہا کہ صرف ورجن اٹلانٹک نہیں بلکہ تمام ایئرلائنز کو آپریشنل چیلنجز کا سامنا ہے، یہ ایک کاروباری فیصلہ ہے، مانچسٹرنے بہت اچھا کام کیا’۔

سرینا ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیزل گیریک نے کہا کہ مستقبل میں ایئرلائن دوبارہ بحال کرنے کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہیتھرو سے اسلام آباد اور ہیتھرو سے لاہور جانے والے راستوں سے مزید پروازیں شامل کی جائیں گی، ’ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ مستقبل میں یہ مارکیٹ کتنی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے‘۔

ورجن اٹلانٹک نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کی منظوری کے بعد 13 دسمبر 2020 کو پاکستان میں فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’سیفٹی آڈٹ تک یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی نہیں ہٹائی جائے گی‘

لیزل گیریک نے کہا کہ ’برطانیہ میں تارکین وطن کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس صورتحال میں جب تمام طیاروں کے فلائٹ آپریشن بند تھے تو ہم نے انتہائی مشکل وقت میں اپنی فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ورجن اٹلانٹک کے پاکستان سول ایوی ایشن کے ساتھ اچھے تعلقات رہے اور ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، کووڈ-19 کے دوران پاکستان نے خود کو ایک پرکشش مارکیٹ کے طور پر پیش کیا جس کی وجہ سے وبائی مرض کے دوران ہمیں فائدہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024