• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف طاقت کے مکمل استعمال کا فیصلہ

شائع October 7, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ وہ ’سائفر پلاٹ‘ کی تحقیقات اور ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے —فائل فوٹو: بشکریہ فیس بُک
وزیراعظم نے کہا کہ وہ ’سائفر پلاٹ‘ کی تحقیقات اور ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے —فائل فوٹو: بشکریہ فیس بُک

پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ممکنہ لانگ مارچ سے قبل مسلم لیگ(ن) کی سینئر قیادت نے شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے منصوبے کو ریاست کے خلاف ’سازش‘ قراردیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں شرکا نے کہا کہ عمران خان کا یہ مارچ سیاسی نہیں سازشی ہے اور عمران خان کے لانگ مارچ اور ان کی سازش سے قانون کے تحت نمٹنے کے لیے وزیر اعظم شہباز کو مکمل اختیار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آڈیو لیک نے غیر ملکی سازش کے بیانیے کو ’چور چور‘ کردیا، وزیراعظم

شہباز شریف نے کہا کہ ’ پاکستان تحریک انصاف سیاسی لانگ مارچ نہیں کررہے بلکہ سازش کے لیے مارچ ہے’، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ وزیراعظم کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب کاووائی اور اقدامات کرنے کا اختیار ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ حکومت سائفر آڈیو لیکس میں ملوث افراد کو سزا دے گی، اجلاس میں عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے خیال ظاہر کیا گیا کہ عمراں خان کی بین الاقوامی سازش کا بیانیہ ان کی اپنی آڈیو لیکس نے غلط ثابت کردیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ ’سائفر پلاٹ‘ کی تحقیقات اور ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں: آڈیو لیکس بڑی کوتاہی ہے، اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنا رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ ہفتوں میں سامنے آنے والی آڈیو لیکس پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 5 ماہ سازش کے بیانیے پر قوم کو کنفیوژ کیا گیا اور اب سازش کا تانا بانا عمران خان سے مل چکا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے اوپر امپورٹڈ حکومت، ملک کا سودا کرنے، ضمیر فروش نجانے کیا کیا الزامات لگائے، جس کا کوئی وجود نہیں تھا، اس سے زیادہ گھناؤنی سازش اور کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، ریاست پاکستان کے خلاف غداری کی سازش کی، عمران خان کے خلاف کابینہ انکوائری کمیٹی بناچکی ہے، آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اگر یہ شخص پاکستان پر دوبارہ مسلط ہوا تو یہ پاکستان کو تباہ کردے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024