• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

علیحدگی کی خبروں کے بعد دپیکا اور رنویر کا ایک دوسرے کے لیے محبت کا اظہار

شائع October 6, 2022
دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ چند دنوں سے بولی وڈ کی مشہور جوڑی رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون کے بارے میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ ان کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں اور ممکنہ طور پر میں علیحدگی ہوچکی۔

مگر حال ہی میں رنویر سنگھ کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ کے بعد یہ تمام افواہیں دم تور گئیں، ہوا کچھ یوں کہ رنویر سنگھ نے سوشل شیئرنگ ایپ پر اپنی تصویر شیئر کی جس پر دپیکا پڈوکون نے’مزیدار’ کا کمنٹ کیا، جس کے بعد رنویر سنگھ نے بھی دپپکا کو پیار بھرے ایموجی بھیج دیے جو کہ اس بات کی طرف واضح اشارہ کرتے ہیں کہ یہ جوڑی ابھی بھی ایک ساتھ ہے۔

علاوہ ازیں رنویر سنگھ نے کارٹیئر کی جانب سے دپیکا پڈوکون کی شیئر کی گئی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں اپنی رانی قرار دیتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا، جس پر ان کے مداح خوش دکھائی دیے۔

دوسری جانب جوڑی کے اسٹرولوجسٹ پنڈت جگن ناتھ گروجی نے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون و رنویر سنگھ میں علیحدگی کی خبروں پر مداح پریشان

ان کے مطابق رنیر اور دپیکا کی علیحدگی کی افواہوں نے انہیں حیران کردیا، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ انٹرنیٹ پر بس لوگ اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ کب یہ جوڑی اپنی علیحدگی کا باضابطہ اعلان کرتی ہے، لیکن میں آپ کو بتا دوں کے ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں

۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جوڑی اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے اس پر کام کر رہے ہیں۔ ان دونوں کے درمیان جو ذہنی ہم آہنگی ہے وہ ان کے تعلق کو مزید خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ خبریں سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے پھیلائی جارہی ہیں کیونکہ یہ جوڑی ایک دوسرے کی ہمراہی میں خوش ہے۔

پنڈت جگن ناتھ نے اس جوڑی کے حوالے سے اس بات کی طرف بھی اشارہ دیا کہ دونوں 2024 تک اپنے مداحوں کو بچے کی پیدائش کی خوشخبری سنائیں گے ۔

دونوں کی شادی کو تقریبا چار برس ہوگئے ہیں اور حال ہی میں ایک ٹوئٹ کے بعد ان دونوں کے درمیاں راہیں جدا ہونے کی خبریں زور پکڑ گئیں، تاہم اس دوران اس جوڑی کی جانب سے ان خبروں پر کسی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024