مادھوری ڈکشٹ نے خوابوں جیسا گھر خرید لیا

شائع October 6, 2022
اداکارہ کے اس اپارٹمنٹ میں 7 منزلیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس
اداکارہ کے اس اپارٹمنٹ میں 7 منزلیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس

ماضی کی مقبول بولی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ساحل سمندر کے قریب 48 کروڑ روپےکا فلیٹ خرید لیا۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں 48 کروڑ روپے کا فلیٹ خریدا، جس کی قیمت پاکستانی روپے میں ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد ہے، ان کے گھر کا رقبہ 5 ہزار 384 مربع فٹ ہے جو سی ویو کے بالکل سامنے موجود ہے۔

اداکارہ کے اس اپارٹمنٹ میں 7 منزلیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔

یہ اپارٹمنٹ انڈیا ہلز بلو پروجیکٹ میں واقع ہے اور یہ پراپرٹی 28 ستمبر کو رجسٹرڈ ہوئی تھی، اس فلیٹ میں 53 فلور ہیں، جبکہ اپارٹمنٹ میں کار پارکنگ کے لیے 7 پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اپارٹمنٹ میں سوئمنگ پول، فٹبال گراؤنڈ، جم، سیلون، ڈانس کلب اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا میں اگر ایک خاتون گھر کی مالک ہیں تو اسٹامپ ڈیوٹی پر ایک فیصد حصہ رعایت دی جاتی ہے، لہذا اس فلیٹ کی خریداری پر ریاستی محکمہ محصولات کی جانب سے مادھوری ڈکشٹ کو ایک فیصد کی رعایت دی گئی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

مادھوری ڈکشٹ نے 1990 میں متعدد مشہور فلموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے، مادھوری ڈکشٹ اپنے رقص کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔

مزید پڑھیں: مادھوری کی پہلی ویب سیریز ریلیز، 25 سال بعد سنجے کپور کے ساتھ اسکرین پر واپس

سنہ 1999 میں انہوں نے ڈاکٹر سیریرام نی نی سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ امریکا چلی گئیں، کچھ عرصے پہلے بھارت میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ دوبارہ واپس آئیں ہیں جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں اور ٹی وی شو میں میزبانی کے طور پر کام کیا۔

مادھوری ڈکشٹ کی حالیہ فلم ’ماجا ما‘ 6 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی، انہوں نے تین سال کے طویل عرصے کے بعد اس فلم میں کام کیا، اس سے قبل انہوں نے آخری بار ویب سیریز ’دی فیم 2022‘ میں کام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024