• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی فوج کا ’چیتا ہیلی کاپٹر‘ گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک

شائع October 5, 2022
— فوٹو: اے این آئی / ٹوئٹر
— فوٹو: اے این آئی / ٹوئٹر

بھارت کی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’انادولو‘ نے بھارتی فوج کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اروناچل پردیش کے توانگ ضلع میں پیش آیا جو چین کی سرحد کے قریب ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی ایوی ایشن کا ’چیتا ہیلی کاپٹر‘ توانگ کے قریب فارورڈ ایریا میں 5 اکتوبر کو معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

بیان میں بتایا گیا کہ دونوں پائلٹوں کو قریبی فوجی ہسپتال لے جایا گیا، لیفٹیننٹ کرنل سوربھ یادیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ معاون پائلٹ کا علاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2021 میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کُنور کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی فضائیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ’انتہائی افسوس کے ساتھ یہ واضح ہوگیا ہے کہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 11 افراد واقعے میں ہلاک ہوگئے ہیں‘۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ’دوپہر کے قریب بھارتی فضایہ کا ایم آئی-17 وی فائیو ہیلی کاپٹر عملے کے 4 افراد اور دیگر مسافروں کو لے کر جار رہا تھا اور تامل ناڈو میں کونور کے قریب حادثے کاشکار ہوا‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024