• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

روسی صدر نے یوکرین کے 4 علاقوں کے الحاق کی باضابطہ منظوری دے دی

شائع October 5, 2022
امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو ساڑھے 62 کروڑ ڈالر کی نئی سیکیورٹی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے — فوٹو: رائٹرز
امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو ساڑھے 62 کروڑ ڈالر کی نئی سیکیورٹی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے — فوٹو: رائٹرز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین سے قبضے میں لیے گئے 4 علاقوں کے الحاق کی باضابطہ منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق ان چار علاقوں کے ساتھ انضمام ہونے کے بعد یوکرین کے 18 فیصد علاقوں کا روس کے ساتھ الحاق ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین کے 4 علاقوں کے انضمام کے اعلان کا فیصلہ

روسی صدر نے یوکرین کے علاقوں کے الحاق کے بعد دستاویزات پر دستخط کر دیے، روسی صدر کا دستاویزات پر دستخط قانون سازی کے عمل کا آخری مرحلہ ہوتا ہے۔

یوکرین اور مغربی اتحادیوں کا کہنا ہے کہ روس، یوکرین کی زمین پر جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے، مغربی اتحادیوں کا کہنا تھا کہ وہ روسی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، یوکرین جلد ہی ان علاقوں کو دوبارہ حاصل کرلے گا۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے یوکرینی افواج نے روس کے زیر قبضہ جنوب اور مشرق کے علاقوں کو دوبارہ واپس لے لیا تھا، جنوب اور مشرق کے علاقوں میں روس کے جھوٹے ریفرنڈم کے بعد کئی قصبوں اور مراکز کو روسی قبضے سے آزاد کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: روس، یوکرین جنگ کئی برسوں تک جاری رہ سکتی ہے، نیٹو سربراہ

ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کھیرسن، زپوریزہیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقے یوکرین نے واپس لے لیے تھے۔

یوکرینی صدر نے کھیرسن کے 8 چھوٹے قصبوں کا ذکر کیا جس پر روس کی جانب سے دوبارہ قبضہ کرلیا گیا ہے، لیکن رائٹرز کو اس بیان کی تصدیق نہیں ہوسکی، روس جن علاقوں کے ساتھ الحاق کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے ان میں سے روس نے کسی پر بھی مکمل کنٹرول حاصل نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس نے اب تک الحاق شدہ علاقوں کی سرحدوں کا تعین نہیں کیا۔

یوکرینی صدر کے دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے ٹیلی گرام سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ’روس قتل، دھوکا دہی اور جھوٹ سے سرحدیں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘

روس نے دعویٰ کیا کہ کھیرسون، زپوریزہیا، لوہانسک اور ڈونیٹسک میں لوگوں نے 'اپنے لوگوں اور اپنے وطن' کے ساتھ انضمام کے لیے ووٹ دیا ہے۔

روس کا کہنا تھا کہ ’لوگوں نے اپنا انتخاب کرلیا ہے‘

یہ بھی پڑھیں: روس کے ساتھ الحاق کرنے والے یوکرینی علاقوں کو مکمل تحفظ دیں گے، روسی وزیر خارجہ

روس حالیہ دنوں میں ان خطوں میں ہونے والے ریفرنڈمز کے بارے میں بات کر رہا تھا مگر یوکرین اور مغربی حکومتوں نے ان رائے شماریوں کو دکھاوا قرار دیا ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کمیونٹی کھیرسن میں یوکرین کا جھنڈا لہرا رہی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی افواج نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے لیمان کا قصبہ ڈونیشک کو دوبارہ قبضے میں کرلیا تھا۔

یوکرین کی مسلح افواج کی جنوبی آپریشنل کمانڈ کا کہنا تھا کہ ’یوکرین کے الحاق شدہ علاقوں کی 10 سے 20 کلو میٹر کی زمین پر قبضہ کرنا ہمارے لیے ممکن تھا۔

یو اے ایف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ روسی افواج اپنے ہی ہتھیاروں، گولہ بارود کو تباہ کر رہے ہیں، اس کے علاوہ پُلوں اور کراسنگ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں تاکہ یوکرین کی پیش قدمی کو محدود کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: روس، یوکرین کے مزید علاقوں کا الحاق نہ کرے، مغربی رہنماؤں کا انتباہ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوکرین میں روسی افواج گھروں میں بارودی سرنگیں بچھا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 روسی فوجی مارے گئے جبکہ 40 سے زائد ہتھیار اور آلات ضائع ہوگئے جن میں 8 ٹینک، 26 بکتر بند گاڑیاں اور ایک ہوٹزر شامل ہے۔

روس کو امید ہے کہ دو ہفتے قبل جزوی جنگ کے اعلان کے بعد وہ یوکرین کے قبضہ شدہ علاقوں کو دوبارہ حاصل کرلے گا۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوگی نے 'آر آئی اے نیوز ایجنسی' کو بتایا کہ روس نے 3 لاکھ کے بجائے 2 لاکھ افراد کو جنگ بندی میں حصہ لینے کے لیے بلایا ہے۔

دوسری جانب کئی روسی شہری یوکرین کے ساتھ جنگ کرنے کے بجائے ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر کو بتایا کہ امریکا، یوکرین کو سارھے 62 کروڑ ڈالر کی نئی سیکیورٹی امداد فراہم کرے گا، جس میں ہائی موبلٹی راکٹ سسٹم لانچر بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024