• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

جنوبی کوریا کا میزائل گر کر تباہ، خوف و ہراس پھیلنے پر حکومت نے عوام سے معافی مانگ لی

شائع October 5, 2022
حکام نے شہریوں کے تشویش میں مبتلا ہونے پر معذرت کرلی ہے — فوٹو: رائٹرز
حکام نے شہریوں کے تشویش میں مبتلا ہونے پر معذرت کرلی ہے — فوٹو: رائٹرز

امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے دوران جنوبی کوریا کا بیلسٹک میزائل گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں گانگنیونگ کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم حکام نے شہریوں سے معافی مانگ لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق حریف ملک شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیز ہتھیاروں کے تجربات اور بیلسٹک میزائل فائر کرنے کے جواب میں جنوبی کوریا اور امریکا نے مشترکہ مشقوں میں کئی میزائل لانچ کیے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا امریکی، جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں سے قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے 4 ستمبر کو ہومیو 2 بیلسٹک میزائل لانچ کیا تھا لیکن یہ میزائل لانچ ہونے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی لیکن اس کا وارہیڈ نہیں پھٹا تھا۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانگنیونگ میں ایئر فورس بیس کے قریب واقع علاقے سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔

گانگنیونگ سٹی ہال کی حکام نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ پریشان مقامی شہریوں نے سٹی ہال کو اطلاع دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہاں کیا ہو رہا ہے کیونکہ ہمیں فوج کی جانب سے اس حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا تھا۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، جاپان، جنوبی کوریا کا اظہار مذمت

یاد رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان 1950 سے 1953 تک کورین جنگ کے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی بہت کم ہوتی ہے لیکن بیلسٹک میزائل کے بعد کئی مقامی شہریوں نے یہ تصورکیا کہ اب جنگ چھڑ چکی ہے۔

بیلسٹک میزائل کے ناکام تجربے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے تبصرے کیے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھا یہ کوئی جنگ کے مناظر ہیں لیکن یہاں تو فوجی مشقیں جاری ہیں‘۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ان کو تصدیق کرنے میں اتنی دیر کیوں لگ گئی؟ اگر یہ کوئی جنگ ہوتی تو ہمیں اگلے روز پتا چل جاتا‘۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا کم فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ ’میزائل تجربے کے بعد حادثے میں کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق میزائل کا وارہیڈ نہیں پھٹا تھا جس کی وجہ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، حکام نے شہریوں کے تشویش میں مبتلا ہونے پر معذرت کرلی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024