• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ناروے میں دہشت گردی کے کیس میں مطلوب پاکستانی نژاد شخص گجرات میں 'لاپتا'

شائع October 5, 2022 اپ ڈیٹ October 6, 2022
عرفان بھٹی جون میں اپنے 3 بچوں کے ہمراہ گجرات آیا تھا—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
عرفان بھٹی جون میں اپنے 3 بچوں کے ہمراہ گجرات آیا تھا—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

ناروے کا ایک پاکستانی نژاد شہری ایک ہفتے سے زائد عرصے سے لاپتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 26 ستمبر کو دیونہ منڈی کے شہزاد احمد بھٹی نے رحمانیہ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بھتیجا عرفان قدیر بھٹی اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے گیا تھا۔

جس کے بعد اس نے شہزاد احمد کو ٹیکسٹ میسج کیا کہ وہ بچوں کو اسکول سے اٹھا کر گھر چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد برطانوی شخص پر بلاگر کے قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام

چنانچہ شہزاد احمد نے بچوں کو اسکول سے لے کر گھر پہنچا دیا لیکن جب عرفان بھٹی کو فون کیا تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ عرفان بھٹی جون میں اپنے 3 بچوں کے ہمراہ گجرات آیا تھا جبکہ اس کے بہن بھائی اور والدہ ناروے میں ہی رہ گئے تھے۔

ان کو لگا کہ عرفان بھٹی ناروے میں دہشت گردی کے ایک کیس کے سلسلے میں اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے کہیں اور فرار ہو گیا ہے۔

ناروے کی پولیس نے رواں سال جون میں اوسلو میں ایک ہم جنس پرست بار میں گولی چلانے کے سلسلے میں عرفان کے لیے بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹ دائر کیے تھے۔

مزید پڑھیں: شوہروں کو ویزا نہ ملنے کے معاملے پر 2 پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنیں قتل

اس کیس میں ایک مشتبہ شخص کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ناروے کے میڈیا کے مطابق عرفان بھٹی کو پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لے رکھا ہے تاہم ضلعی پولیس افسر غضنفر شاہ نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024