• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

12 ربیع الاول: کراچی سمیت سندھ کے 13 اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

شائع October 4, 2022
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت سندھ کے 13 اضلاع میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 11 اور 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کراچی سمیت 13 اضلاع میں گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوم ولادت رسولﷺ : جلوسوں کی سخت سکیورٹی

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، میرپورخاص، نوابشاہ اور سانگھڑ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی جس کا اطلاق بدھ (5 اکتوبر) سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق سینیئر شہیریوں، خواتین، 12 برس کی کم عمر والے بچوں، صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی کے ضلع جنوب میں پابندی کا اطلاق 8 سے 12 ربیع الاول کو (5 اور 9 اکتوبر) کو ہوگا جبکہ ضلع شرقی میں 8, 11, اور 12 ربیع الاول یعنی (5, 7 اور 9 اکتوبر) کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

اسی طرح حیدر آباد میں 8 اور 12 ربیع الاول ( 8 اور 9 اکتوبر) کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ فوجداری کے سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

خیال رہے کہ پیغمبر دین حضرت محمد ﷺ کی ولادت (12 ربیع الاول) کا یوم پوری دنیا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

پاکستان بھر میں شہروں میں مساجد، بازاروں گلیوں اور گھروں کو جگمگانے کے لیے برقی قمقموں کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ بعض شہروں میں کیک کاٹ کر عقیدت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

جگہ جگہ محافل میلاد بھی منعقد کی جا رہی ہے جہاں علمائے کرام حضور پاک ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈال کر ان کی تعلیمات کو عام کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024