• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فزکس کا نوبیل انعام تین سائنسدانوں کے نام

شائع October 4, 2022
انعام کی رقم تینوں سائنسدانوں میں مشترکہ طور پر تقسیم کی جائے گی، کمیٹی—فوٹو: نوبیل پرائز ٹوئٹر
انعام کی رقم تینوں سائنسدانوں میں مشترکہ طور پر تقسیم کی جائے گی، کمیٹی—فوٹو: نوبیل پرائز ٹوئٹر

دنیا کا اعلیٰ ترین انعام دینے والی سویڈن کی اکیڈمی آف سائنسز نے فزکس (طبیعات) کا 2022 کا نوبیل انعام بھی مشترکہ طور پر تین سائنسدانوں کو دینے کا اعلان کردیا۔

کمیٹی نے اس بار امریکا، فرانس اور آسٹریا کے ماہرین کو مشترکہ طور پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ گزشتہ برس بھی طبیعات کا انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کو دیا گیا تھا۔

نوبیل کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طبیعات کا نوبیل انعام تینوں سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دیا جائے گا اور ان میں انعامی رقم بھی یکساں طور پر تقسیم کی جائے گی۔

فزکس نوبیل انعام امریکا کے جان کلوزر، فرانس کے ایلئن اسپیکٹ اور آسٹریا کے اینتون زلنگر کو ان کی ’کوائنٹم ٹیکنالوجی اور انفارمیشن‘ پر تحقیق کے بدولت دیا گیا۔

کمیٹی کے مطابق تینوں ماہرین کی جانب سے ’کوانٹم انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ پر کی جانے والی تحقیق سے ٹیلی کمیونی کیشن، انٹرنیٹ و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی میں مدد ملی۔

مذکورہ ماہرین کی تحقیقات سے یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ ذرات اگرچہ ایک دوسرے سے الگ بھی ہوں اس باوجود وہ ایک دوسرے سے منسلک رہتے ہیں اور ان کے درمیان روابط کو قائم رکھنا ممکن ہوسکتا ہے۔

ان ہی کی تحقیقات کی وجہ سے ہی کمپیوٹر، موبائل و ٹیکنالوجی آلات اور سسٹمز میں جدت اور بہتری آئی۔

نوبیل کمیٹی نے تینوں ماہرین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: طب کا نوبیل انعام انسانی ارتقا کے طریقہ کار کو دریافت کرنے والے سائنسدان کے نام

گزشتہ برس بھی نوبیل کمٹی نے فزکس کا انعام خاتون سمیت تین سائنسدانوں جاپان کے سائنس دان ڈاکٹر سیوکورو منابے اور جرمنی کے ڈاکٹر کلاس ہسلمین جب کہ دوسرا حصہ اٹلی کے سائس دان ڈاکٹرجارجیو پریسی کو دیا تھا۔

نوبیل کمیٹی ہر سال انعامات جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرتی ہے۔

کمیٹی مجموعی طور پر 6 کیٹیگریز ’طب، معاشیات، کیمسٹری، فزکس، ادب اور امن‘ کے نوبیل انعامات دیتی ہے۔

اس سال نوبیل انعامات جیتنے والے افراد کے ناموں کے اعلانات کا سلسلہ 3 اکتوبر کو شروع کیا گیا اور سب سے پہلے طب کے نوبیل انعام جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان کیا گیا تھا۔

طب کا نوبیل انعام سویڈن کے سائنسدان سوانتے پابو کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024