• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خیبرپختونخوا: مختلف علاقوں میں پاک فوج کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

شائع October 4, 2022
تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں میں ملوث تھے —فائل فوٹو: اے ایف پی
تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں میں ملوث تھے —فائل فوٹو: اے ایف پی

پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے علاقوں ٹانک اور حسن خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پاک فوج کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، میجر سمیت دو جوان شہید

بیان میں کہا گیا کہ ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج نے کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے جن کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔

دوسری کارروائی میں لکی مرورت کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں نے پاک فوج کے دستے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ شہید اہلکاروں میں جعفر آباد سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ لانس نائیک محمد پناہ اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سپاہی شمس اللہ شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار برآمد کیے گئے اور تمام دہشت گرد سنگین جرائم، سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کارروائی جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024