• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ریچا چڈا اور علی فضل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، بھارتی میڈیا

شائع October 4, 2022
گزشتہ ماہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں اکتوبر کے آغاز میں شادی کریں گے—فوٹو: انسٹاگرام
گزشتہ ماہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں اکتوبر کے آغاز میں شادی کریں گے—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ ریچا چڈا اور اداکار علی فضل کی جانب سے عروسی لباس میں تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نے شادی کرلی اور اب جلد ہی دونوں ممبئی میں ولیمے کی تقریب کا اہتمام کریں گے۔

’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں دونوں کی شادی کا دعویٰ کرتے ہوئے انہیں نوبیاہتا جوڑا قرار دیا اور لکھا کہ دونوں اداکار دہلی اور ممبئی میں شادی کی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز دارالحکومت نئی دہلی سے ہوا تھا، جس کے بعد دونوں شادی کے لیے ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنئو گئے، جہاں دونوں نے روایتی رسومات کے تحت شادی کی۔

اسی حوالے سے ’انڈیا ٹوڈے‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں دونوں کو شادی شدہ جوڑا قرار دیا، تاہم میڈیا رپورٹ میں دونوں کی شادی کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں لکھنئو میں شادی کرنے کے بعد اب ممبئی اور دہلی میں شادی کی تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

دونوں کی شادی کے حوالے سے ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بتایا کہ شادی کے بعد اب دونوں بولی وڈ شخصیات کے لیے ممبئی میں پرتعیش تقریب کا اہتمام کریں گے۔

اگرچہ دونوں نے سوشل میڈیا پر عروسی لباس میں رومانوی تصاویر شیئر کی ہیں، تاہم دونوں نے شادی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔

دونوں نے یکم اکتوبر کے بعد عروسی لباس سمیت مہندی کی رسومات کے لباس میں بھی تصاویر شیئر کیں، تاہم دونوں نے اپنی پوسٹس میں شادی یا مہندی کی رسومات کا ذکر نہیں کیا۔

دونوں نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے رومانوی الفاظ کا استعمال بھی کیا مگر اس باوجود انہوں نے شادی سے متعلق کوئی بات نہیں لکھی۔

دونوں کے درمیان 2015 سے تعلقات تھے، تاہم دونوں نے 2017 کے بعد کھل کر میڈیا کے سامنے بھی اپنے تعلقات کا اعتراف کیا۔

گزشتہ چند سال سے دونوں کی شادی کی چہ مگوئیاں تھیں مگر مختلف وجوہات کی بنا ان کی شادی منسوخ ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔

گزشتہ ماہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں 7 اکتوبر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور دونوں نے ایسی خبروں کو مسترد نہیں کیا تھا۔

اور اب جب ان کی شادی کی خبریں شائع اور نشر کی جا رہی ہیں، تب بھی انہوں نے ایسی خبروں کو مسترد نہیں کیا۔

علی فضل مسلمان ہیں جب کہ ریچا چڈا ہندو مذہب کے پیروکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024