• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شمالی کوریا کا جاپان کے اوپر سے طویل ترین فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شائع October 4, 2022
یہ خطے میں فوجی سرگرمیوں میں اضافے کا تازہ ترین واقعہ تھا —تصویر: رائٹرز
یہ خطے میں فوجی سرگرمیوں میں اضافے کا تازہ ترین واقعہ تھا —تصویر: رائٹرز

جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا نے پہلے سے کہیں زیادہ طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس نے 5 سال میں پہلی مرتبہ جاپان کے اوپر پرواز کی جس کی وجہ سے وہ اپنے رہائشیوں کو محفوظ پناہ لینے کی وارننگ جاری کرنے پر مجبور ہوگیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کے بعد سے یہ شمالی کوریا کا پہلا میزائل تھا جو اس راستے پر مارا گیا جس کا فاصلہ اندازاً 4 ہزار 600 کلومیٹر تھا، جو شمالی کوریا کے میزائل تجربوں میں سب سے طویل فاصلے کا ہوسکتا ہے۔

میزائل تجربے پر جاپانی حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ محفوظ مقام پر پناہ لیں اور ملک کے شمالی حصے میں ٹرین کی کچھ سروسز کو اس وقت عارضی طور پر معطل کردیا جب میزائل بحرالکاہل میں گرنے سے پہلے اس کے علاقے کے اوپر سے گزرا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے بلیسٹک میزائل کے تجربے پر جنوبی کوریا، امریکا کا بھرپور ردِ عمل

یہ خطے میں فوجی سرگرمیوں میں اضافے کا تازہ ترین واقعہ تھا، اس سے قبل ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نے 2018 کے بعد 23 ستمبر کو پہلی بار جنوبی کوریا میں پورٹ کال کی، اور شمالی کوریا نے 10 دنوں میں پانچ میزائل داغ دیے۔

اس عرصے میں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ مشقیں اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا خطے کا دورہ بھی ہوا جنہوں نے کوریا کے درمیان مضبوط سرحد پر کھڑے ہو کر پیانگ یانگ پر سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔

دوسری جانب پیانگ یانگ نے امریکا اور اس کے اتحادیوں پر مشقوں اور دفاعی تیاریوں کے ساتھ شمالی کوریا کو دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

حالیہ تجربات پر واشنگٹن کی جانب سے نسبتاً خاموش ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، جس کی توجہ یوکرین کی جنگ کے ساتھ ساتھ دیگر ملکی اور غیر ملکی بحرانوں پر مرکوز ہے لیکن امریکی فوج نے خطے میں طاقت کے مظاہرے کو بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، جاپان، جنوبی کوریا کا اظہار مذمت

اس حوالے سے ایک بیان میں ٹوکیو نے کہا کہ اس نے میزائل کو مار گرانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

وزیر دفاع یاسوکازو ہمادا نے کہا کہ جاپان جوابی حملہ کرنے کی صلاحیتوں سمیت کسی بھی آپشن کو مسترد نہیں کرے گا کیونکہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے بار بار میزائل داغنے کے بعد اپنے دفاع کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

جنوبی کوریا نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی فوج کو فروغ دے گا اور اتحادی تعاون میں اضافہ کرے گا۔

امریکا نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے جاپان پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغنے کے 'خطرناک اور لاپرواہ' فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ٹوکیو اور سیول کے حکام نے بتایا کہ میزائل نے 45 سے 46 سو کلومیٹر (2,850 میل) کی زیادہ سے زیادہ بلندی تک تقریباً ایک کلومیٹر تک پرواز کی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

جاپانی نشریاتی ادارے ’این ایچ کے‘ نے رپورٹ کیا کہ ٹیسٹ نے مشرقی جاپان ریلوے کمپنی (9020.T) کو شمالی علاقوں میں ٹرین آپریشن معطل کرنے پر مجبور کیا۔

پرواز کی ابتدائی تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ یہ میزائل ہواسونگ12-آئی آر بی ایم ہو سکتا ہے، جسے شمالی کوریا 2017 میں گوام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کرنے کے اپنے دھمکی آمیز منصوبے کے طور پر منظر عام پر لایا تھا۔

ہواسونگ12 کو 2017 کے تجربے میں استعمال کیا گیا تھا جس نے جاپان کو زیر کردیا تھا اور ماہرین نے نوٹ کیا کہ اسے جنوری میں صوبہ جاگانگ سے بھی ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024