• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایرانی طیارے میں بم کی افواہ پر بھارتی جنگی جہازوں نے اسے گھیر لیا

شائع October 4, 2022
ایرانی طیارے میں بم، کی افواہ پر بھارتی جنگی طیاروں کی دوڑیں —فائل فوٹو: رائٹرز
ایرانی طیارے میں بم، کی افواہ پر بھارتی جنگی طیاروں کی دوڑیں —فائل فوٹو: رائٹرز

بھارتی ایئر فورس نے کہا ہے کہ ایرانی طیارے میں بم کی جھوٹی خبر کے بعد بھارتی جنگی جہازوں نے فوری طور پر اسے گھیرے میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فوری طور پر ایرانی طیارے کو گھیر لیا اور محفوظ فاصلے تک اس کا پیچھا کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کا لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کے بیان میں شمالی بھارت کے 2 ہوائی اڈوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایرانی ہوائی جہاز کو جے پور یا پھر چندی گڑھ میں ہوائی اڈے پر اترنے کا آپشن دیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ نے کسی بھی ہوائی اڈے کی طرف جہاز موڑنے سے انکار کیا اور بعد میں انہیں یہ ہدایات موصول ہوئیں کہ دھمکی کو نظرانداز کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ دیر بعد جب تہران سے یہ اشارہ ملا کہ طیارے میں بم کی موجودگی کی افواہ کو نظرانداز کریں تو اس کے بعد ہوائی جہاز نے اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

بیان کےمطابق ایرانی طیارہ اے 340 مہران ایئر کی طرف سے 320 سے 475 مسافروں کی گنجائش کے ساتھ تہران سے چین کے گوانگزو شہر کی طرف سفر کر رہا تھا۔

فلائٹ ٹریکر ویب سائٹس سے معلوم ہوا کہ ہوائی جہاز نے اپنی آخری منزل کی طرف جانے سے قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مغرب میں کئی فضائی چکر لگائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024