• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

محسن عباس کی مختصر فلم ’میں شاہ رخ خان ہوں‘ ریلیز

شائع October 3, 2022
فلم میں محسن عباس نے متعدد کردار ادا کیے ہیں—پرومو فوٹو
فلم میں محسن عباس نے متعدد کردار ادا کیے ہیں—پرومو فوٹو

نامور اداکار، کامیڈین و گلوکار محسن عباس حیدر کی جذبات سے بھرپور مختصر فلم ’میں شاہ رخ خان ہوں‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

لکھاری حمزہ ابن وصی کی لکھی گئی مختصر فلم کی ہدایات بدر محمود نے دی ہیں اور اس کی موسیقی عدیل اے ڈی نے تیار کی ہے۔

تقریبا 22 منٹ سے کم دورانیے کی مختصر فلم میں محسن عباس حیدر کو مختلف کردار اور روپ دھارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن عباس کا فلم اور گانے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا اعتراف

مختصر فلم کی کہانی ’شناخت‘ کے گرد گھومتی ہے، یعنی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اداکاری کے شوق میں محسن اپنی اصل شناخت کھو بیٹھتے ہیں اور وہ اداکاری اور شوبز کے چکر میں ’شاہ رخ خان‘ بن جاتے ہیں۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ محسن سے شاہ رخ خان بننے پر محسن کو اپنی اصل شناخت کھونے کا احساس ہوتا ہے اور وہ تنگ آکر واپس محسن کی دنیا میں جانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’میں شاہ رخ خان ہوں، مجھے کچھ اور بننے کی کیا ضرورت‘

ایک ہی شخص کی مختلف شناخت اور پہچان کی کہانی پیش کرتی مختصر فلم میں محسن عباس نے متعدد کردار ادا کیے ہیں اور انہوں نے جذبات سے بھرپور شاندار اداکاری کی ہے۔

لوگوں نے اداکار کی تعریفیں بھی کیں—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکار کی تعریفیں بھی کیں—اسکرین شاٹ

فلم میں محسن عباس حیدر کو محسن کے علاوہ شاہ رخ خان، وکیل، پولیس افسر اور جج کے کردار ادا کرتے دکھایا گیا ہے۔

فلم میں جذبات اور فلسفے کو دکھایا گیا ہے اور شائقین نے مختصر فلم میں محسن عباس حیدر کی اداکاری کی تعریفیں کیں۔

’میں شاہ رخ خان ہوں‘ کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے، جہاں اسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024