• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مرد مداح کی کرینہ کپور کو چھونے کی کوشش

شائع October 3, 2022
ایک شخص نے سیلفی لینے کے لیے کرینہ کپور کےکندھوں کی جانب ہاتھ بڑھانے کی کوشش کی—اسکرین شاٹ
ایک شخص نے سیلفی لینے کے لیے کرینہ کپور کےکندھوں کی جانب ہاتھ بڑھانے کی کوشش کی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر مرد و خواتین مداحوں نے سیلفی لینے کے لیے گھیر لیا، جس دوران ایک مرد مداح نے اداکارہ کو چھونے اور ان کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش بھی کی، جس سے اداکارہ پریشان ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کرینہ کپور کو نجی محافظوں کے گھیرے میں ایئرپورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم مداحوں نے ان کے سیکیورٹی گارڈز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان کے قریب آنے، انہیں چھونے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنانے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں کرینہ کپور کو سیاہ چشمے اور سفید قمیض میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں نے اداکارہ کو سیلفی لینے کی لیے چاروں جانب سے گھیر رکھا ہے اور ایک مرد مداح ان کے قریب آکر ان کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش بھی کرتے دکھائی دیے، تاہم بروقت اداکارہ کے سیکیورٹی گارڈ نے ان کے ہاتھ کو دور کرتے ہوئے اداکارہ کو بچا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مداحوں کی دھکم پیل اور ان کی جانب سے قریب آنے کی کوششوں کی وجہ سے پریشان ہوجاتی ہیں۔

فوٹو:اسکرین شاٹ
فوٹو:اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا میں بھی مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'لوگوں کو اپنی حد نہیں بھولنی چاہیے' اور ایک صارف نے لکھا کہ 'لوگوں کو تمیز کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ایک اور صارف سے لکھا کہ 'کرینہ کپور واقعی خوف زدہ ہوگئیں تھیں، لوگوں کے کچھ احساس کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اس وقت اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے لیے لندن روانہ ہوئیں ہیں ، فلم کی ہدایت کاری ہنسل مہتا کررہے ہیں, کرینہ کپور نے اپنی نئی فلم کا اعلان گزشتہ سال اگست میں کیا تھا، انہوں نے انسٹاگرام پر ہنسل مہتا اور ایکتا کپور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا 'نئی شروعات‘‘۔

کرینہ نے حال ہی میں فلم لال سنگھ چڈھا میں عامر خان کے ساتھ کام کیا تھا، اس فلم نے باکس آفس میں صرف 58 کروڑ ڈالر ہی کما سکی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024