• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

انگلینڈ نے پاکستان کو ساتویں ٹی20 میں باآسانی شکست دے کر سیریز3-4 سے جیت لی

شائع October 2, 2022
انگلینڈ کے ملان اور بروکس نے 108 رنز کی شراکت کی--فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم/ٹوئٹر
انگلینڈ کے ملان اور بروکس نے 108 رنز کی شراکت کی--فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم/ٹوئٹر
معین علی نے کہا کہ بڑا اسکور ترتیب دینے کی کوشش کریں گے — فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹوئٹر
معین علی نے کہا کہ بڑا اسکور ترتیب دینے کی کوشش کریں گے — فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹوئٹر

انگلینڈ نے ڈیوڈ ملان اور ہیری بروکس کی شان دار بیٹنگ اور کرس ووکس کی بہترین باؤلنگ کی بدولت پاکستان کے خلاف آخری ٹی20 میں 209 رنز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے 67 رنز سے کامیابی حاصل کی اور سیریز 3- 4 سے جیت لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی20 کا ٹاس بابر اعظم نے جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کے اوپنر الیکس ہیلز آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے، اوپننگ شراکت میں 39 رنز بنانے کے لیے بعد 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سیریز کے چھٹے ٹی20 میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے فل سالٹ 12 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم انہیں شاداب خان نے رن آؤٹ کیا۔

بین ڈوکیٹ نے اچھی بیٹنگ کی اور ڈیوڈ ملان کے ساتھ مل کر اسکور 101 رن تک پہنچایا مگر محمد رضوان نے رن آؤٹ کے ذریعے پاکستان کو وکٹ دلائی۔

بین ڈکٹ 19 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ملان اور ہیری بروکس نے 108 رنز کی شان دار شراکت قائم کی اور اس دوران ملان نے نصف سنچری بھی مکمل کی۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 209 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ محمد حسنین نے حاصل کی۔

پاکستان نے ہدف کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا اور پہلے ہی اوور میں کپتان بابراعظم کرس ووکس کو وکٹ دے گئے۔

بابراعظم نے آؤٹ ہونے سے قبل ایک چوکا بھی لگایا اور انفرادی اسکور میں مزید اضافہ نہیں کرپائے۔

دوسرے اوور میں ٹوپلی کی نے محمد رضوان کی وکٹیں اڑائیں، جنہوں نے صرف ایک رن بنا رکھا تھا۔

افتخاراحمد اور شان مسعود نے اسکور آگے بڑھایا لیکن تجربہ بلے باز ایک آسان چانس ملنے باوجود ٹیم کو مشکل سے نکالنے میں ناکام ہوئے اور 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ گری تو اسکور 33 رنز تھا۔

خوشدل شاہ اور شان مسعود نے اسکور 86 رنز تک پہنچایا لیکن عادل رشید کی گیند پر خوشدل وکٹ گنوا بیٹھے۔

خوشدل شاہ نے 25 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بنائے۔

آصف علی کو بڑی اننگز کھیلنے کا ایک اور موقع ملا لیکن ناکام ہوئے اور صرف 7 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

شان مسعود نے 38 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی لیکن ٹیم کے کام نہ آسکی۔

محمد نواز 125 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے اور 9 رنز بنائے۔

شان مسعود نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے اور کرس ووکس کی گیند پر عادل رشید کے ایک اچھے کیچ کے نتیجے میں آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے آخری اوور کرانے کے لیے ڈیوڈ ویلی آئے اور پہلی ہی گیند پر محمد وسیم کی وکٹ گرادی، جو پاکستان کی آٹھویں وکٹ تھی۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 142 رنز بنائے اور میچ 67 رنز سے ہار گیا۔

انگلینڈ کے کرس ووکس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ویلی کو دو وکٹیں ملیں۔

انگلینڈ کے ڈیوڈملان کو میچ، ہیری بروکس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بابر اعظم کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ہم اس سیریز کا انتظار کر رہے تھے اور سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں تماشائیوں کے سامنے کھیلنا پرجوش لمحات ہیں۔

معین علی نے بتایا کہ ہم اگر ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے لیکن انگلینڈ اچھی بیٹنگ کی کوشش کرے گا۔

ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گلیسن کی جگہ کرس ووکس کو شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ووڈ کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پیش نظر آج کے میچ میں بھی آرام دیا گیا ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

انگلینڈ: معین علی (کپتان)، فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروکس، سیم کیوران، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، ریس ٹوپلی

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، محمد حسنین، محمد وسیم، حارث رؤف

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024