• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زاہدان میں جھڑپیں، ایران نے تفتان بارڈر بند کردیا

شائع October 2, 2022
ایران میں 780 افراد واپسی کے لیے امیگریشن کلیئرنس ملنے کے منتظر ہیں— فائل فوٹو / آئی ایس پی آر
ایران میں 780 افراد واپسی کے لیے امیگریشن کلیئرنس ملنے کے منتظر ہیں— فائل فوٹو / آئی ایس پی آر

ایرانی حکام نے ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد پاکستان کے ساتھ تفتان سرحد بند کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امیگریشن اور ٹرانزٹ گیٹ برائے تجارت اور ٹیکس فری ٹریڈ گیٹ زیرو پوائنٹ بند رہا۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان بارڈر کی بندش کے باعث 1400 کارگو ٹرک پھنس گئے

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران میں 780 افراد واپسی کے لیے امیگریشن کلیئرنس ملنے کے منتظر ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں سرحد کی بندش کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔

لیویز فورس کے ایک افسر نے ڈان کو بتایا کہ ایرانی حکام نے جمعے کی رات گئے زبانی طور پر مقامی انتظامیہ کو سرحد کی بندش کے بارے میں آگاہ کیا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایران نے جزوی طور پر سرحد بند کردی

دالبندین کے ایک رہائشی علی محمد نے ڈان سے بات کرتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا، اگر زاہدان میں موجودہ صورتحال برقرار رہی تو سرحدی علاقوں کو ایرانی تیل اور خوردنی اشیا کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024