• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیر اعظم نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائدِ ایوان نامزد کردیا

شائع September 30, 2022
واز شریف نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی — فائل فوٹو: مسلم لیگ (ن)
واز شریف نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی — فائل فوٹو: مسلم لیگ (ن)

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر رہے ہیں، جس کا اطلاق جمعہ سے ہی ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آج قائد ایوان سے مستعفی ہوجائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: اسحٰق ڈار نے وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ کو سمری ارسال کردی ہے جو جلد ہی اسحٰق ڈار کا بطور قائد ایوان نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت بشمول وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس کے دوران مفتاح اسمٰعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد نواز شریف نے اسحٰق ڈار کو بطور وزیر خزانہ نامزد کیا تھا۔

بعد ازاں 26 ستمبر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحٰق ڈار 5 سال کے بعد لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے، جنہوں نے ملک کی معیشت بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد کے نورخان ایئربیس پہنچنے کے بعد سرکاری نشریاتی ادارے 'پی ٹی وی' سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں اپنے ملک میں واپس آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس: اسحٰق ڈار نےسینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کا شور شرابا

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیر خزانہ کی ذمہ داری قبول کروں۔

اسحٰق ڈار نے مزید کہا تھا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس معاشی بھنور میں پھنسا ہے، ہم پاکستان کو اس میں سے نکالیں۔

مزید پڑھیں: اسحٰق ڈار 5 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے، معیشت میں بہتری لانے کیلئے پرعزم

اس کے بعد 27 ستمبر کو اسحٰق ڈار نے سینیٹ اجلاس کے دوران بطور سینیٹر حلف اٹھایا تھا۔

28 ستمبر کو سینیٹر اسحٰق ڈار نے ایوان صدر میں وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسحٰق ڈار سے حلف لیا تھا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024