• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

یورپ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی معطلی پر سینیٹ کمیٹی کو تشویش

شائع September 30, 2022
قومی ایئرلائن کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی معطلی سے تقریباً 100 ارب روپے کا نقصان ہو۔—فائل فوٹو: اے پی پی
قومی ایئرلائن کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی معطلی سے تقریباً 100 ارب روپے کا نقصان ہو۔—فائل فوٹو: اے پی پی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کی معطلی پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے خلیجی ممالک کی ایئرلائنز کو فائدہ پہنچانے کا دانستہ اقدام قرار دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پی آئی اے کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کے معیار سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے وزارت ہوا بازی سے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے عائد پابندیوں کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں استفسار کیا، جس نے جولائی 2020 میں پی آئی اے کی یورپی یونین کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت معطل کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے لیے حکام کا یورپ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

سینیٹر ہدایت اللہ نے وزارت ہوا بازی کو ہدایت کی کہ وہ یہ معاملہ وزارت خارجہ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ساتھ اٹھائے اور پابندی ہٹانے کے لیے آگے بڑھنے کے طریقے پر بات کرے۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کو بتایا کہ یورپی یونین کی ریاستوں کے لیے پروازیں چلانے کی پابندی آئندہ سال مارچ میں ختم ہونے کی امید ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی معطلی سے تقریباً 100 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

کمیٹی نے سی اے اے حکام سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کے ہینگرز سے مہنگے اسپیئر پارٹس کی چوری ہونے کی میڈیا رپورٹس کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین ایجنسی کی ’پی آئی اے‘ پر سفری پابندیوں میں توسیع

سی اے اے کے عہدیداروں نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ رپورٹس جھوٹی اور ’اتھارٹی اور ملک کو بدنام کرنے کی کوشش‘ ہیں۔

سی اے اے کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسپیئر پارٹس والے تمام گوداموں کو صحیح طریقے سے لاک کیا گیا ہے اور مذکورہ ہینگر کے اندر موجود طیارہ ایک نجی ہوا بازی کمپنی کا تھا۔

کمیٹی کے رکن سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے پی آئی اے کے سی ای او سے ٹکٹ خریدنے کے بعد سیٹوں پر اضافی چارجز عائد کرنے کے بارے میں پوچھا۔

پی آئی اے کے سی ای او نے کہا کہ اس طرح کے کوئی اضافی چارجز کی اطلاع نہیں ہے اور کمیٹی کو یقین دلایا کہ اگر کسی مسافر سے یہ چارجز ادا کرنے کو کہا گیا ہے تو وہ اس کی انکوائری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی

جب ان سے پوچھا گیا کہ جولائی میں اعلان کردہ بین الاقوامی کرایوں میں 15 فیصد کمی کو کیوں نافذ نہیں کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ایئر لائن کے بورڈ نے اٹھایا ہے اور اس کا فیصلہ اس معاملے پر حتمی ہوگا۔

کمیٹی نے 2019، 2020 اور 2021 کے دوران ملازمین کو مفت ٹکٹ فراہم کرنے کی ایئر لائن کی پالیسی کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی ترجیح ہمیشہ ان مسافروں کو دی جاتی ہے جنہوں نے ٹکٹ خریدے ہیں، بورڈنگ بند ہونے کے بعد جو ملازمین سفر کرنا چاہتے ہیں اگر نشستیں دستیاب ہوں تو انہیں بورڈنگ پاس جاری کیے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024