• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

روس کا یوکرین کے 4 علاقوں کے انضمام کے اعلان کا فیصلہ

شائع September 30, 2022
روس نے کہا ہے کہ الحاق کے لیے ہونے والے ریفرنڈم حقیقی تھے جن کو عوامی حمایت حاصل تھی —فوٹو: رائٹرز
روس نے کہا ہے کہ الحاق کے لیے ہونے والے ریفرنڈم حقیقی تھے جن کو عوامی حمایت حاصل تھی —فوٹو: رائٹرز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین سے قبضے میں لیے گئے 4 علاقوں کے الحاق کا اعلان کرنے کے لیے دستاویز پر دستخط کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’ رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے قانونی طور پر کیے جانے والے اقدامات میں سے یہ ایک ہے جس کے بارے میں ان کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے یوکرین کے 15 فیصد علاقے کا روس کے ساتھ الحاق ہوگا جو اس بات کی تصدیق ہے کہ روسی صدر اہم فوجی مشکلات کے باوجود بھی یوکرین کے خلاف جنگ میں آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

روس کے اس اقدام کو عالمی سطح پر دوران جنگ غیر قانونی قبضہ قرار دے کر مسترد کیا گیا، یوکرین اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ الحاق کے لیے منعقدہ ریفرنڈم گن پوائنٹ پر ہونے والے ’جھوٹے ریفرنڈم‘ ہیں۔

مزید پڑھیں: جنگ کے 100 دن: روس نے یوکرین کے 20 فیصد حصے پر قبضہ کرلیا

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور یورپی یونین بھی روس کے اس قدم پر اضافی پابندیاں عائد کرنے جا رہے ہیں، اسی طرح سیربیا اور قازقستان جیسے روس کے چند قریبی اتحادیوں نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس الحاق کو تسلیم نہیں کریں گے۔

الحاق کے لیے دستاویز پر دسخط کی تقریب روس کے عظیم حال میں منعقد ہوگی جس میں روس کے حامی رہنما شامل ہوں گے جن کے بارے میں ماسکو کا کہنا ہے وہ تمام یوکرین کے چاروں علاقوں کھیرسن، زپوریزہیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک کے رہنما ہیں۔

روس نے کہا ہے کہ الحاق کے لیے ہونے والا ریفرنڈم حقیقی تھا جس کو عوامی حمایت حاصل تھی۔

اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ روس کس طرح الحاق کو حتمی شکل دے گا تاہم صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان دیمرتی پیسکوف نے تقریب کی کچھ تفصیلات کی تصدیق کی۔

ترجمان دیمرتی پیسکوف نے کہا کہ نئے علاقوں کے روسی فیڈریشن میں شامل ہونے کے معاہدے پر باضابطہ دسخط کیے جائیں گے جس میں وہ چاروں علاقے شامل ہوں گے جہاں ریفرنڈم کرکے روس کے ساتھ کھڑے ہونے کی درخواست کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: روس، یوکرین جنگ کئی برسوں تک جاری رہ سکتی ہے، نیٹو سربراہ

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر صدر پیوٹن اہم تقریر کریں گے اور ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر ایک اہم محفل بھی سجائی جائے گی جہاں بہت بڑی اسکرین پہلے ہی نصب کی گئی ہے، جس پر چاروں علاقوں کے نام اور روس کا نام لکھا گیا ہے۔

صدر کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کہ آیا پیوٹن ریڈ اسکوائر پر ہونے والی محفل میں شرکت کریں گے یا نہیں تاہم اس سے قبل 2014 میں روسی صدر اسی طرح کی ایک محفل میں شریک ہوئے تھے جب روس نے یوکرین کے علاقے کریمیا کے الحاق کا اعلان کیا تھا۔

روس میں اس حوالے سے جشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جبکہ رپورٹس آرہی تھیں کہ ماسکو کو جنگ میں بدترین مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور حالیہ ہفتوں میں شمال مشرق میں روسی افواج کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

گزشتہ ہفتے ایک تقریر میں روسی صدر نے الحاق کے منصوبوں کی حمایت کی تھی جس میں انہوں نے لاکھوں روسی سپاہیوں کو جنگ کے لیے بھیجنے کی بات تھی اور ضرورت پڑنے پر روسی سرزمین کے دفاع کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی بھی دی تھی۔

مزید پڑھیں: روس-یوکرین جنگ کے نتائج پر امریکا نے پاکستان کو خبردار کردیا

عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ کیف اس وقت روس کو ایک اور بڑی شکست دینے جا رہا ہے کیونکہ صوبہ ڈونیٹسک کے شمالی علاقے میں روس کے اہم دفاعی علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔

اگر یوکرین اس علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوتا ہے تو اس سے یوکرینی فوج کو ان علاقوں پر حملہ کرنے کے لیے راہ ہموار ہوگی جن کو روس الحاق کے طور پر شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روسی پارلیمان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر کو 4 علاقوں کے روس میں الحاق پر غور کیا جائے گا۔

'جوہر چھتری'

روسی حکومت کا کہنا ہے کہ روس میں شامل ہونے کے بعد چاروں علاقے روس کے جوہری چھتری تلے آجائیں گے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے عالمی رہنماؤں کو مسلسل فون کالز پر روسی الحاق کے خلاف بین الاقوامی حمایت کی درخواست کی ہے جن میں برطانیہ، کینیڈا، جرمنی اور ترکی شامل ہیں۔

یوکرینی صدر نے 27 ستمبر کی رات ایک ویڈیو بیان میں عالمی رہنماؤں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’میں آپ کی واضح اور کھلی حمایت کا مشکور ہوں اور ہماری پوزیشن کو سمجھنے پر بھی میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔

مزید پڑھیں:روس کا شہریوں کے انخلا کیلئے یوکرین میں جزوی جنگ بندی کا اعلان

امریکا نے یوکرین کے لیے 1.1 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کے پیکیج کی کا اعلان کردیا ہے جن میں 18 ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم لانچرز، گولہ بارود، مختلف قسم کے ڈرون سسٹم اور ریڈار سسٹم شامل ہیں۔

امریکا کے اس اعلان کے بعد اس کی یوکرین کے لیے سیکیورٹی امداد 16.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

امریکا نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کرنے پر وہ روس پر نئی پابندیاں نافذ کرے گا جبکہ یورپی یونین بھی چند دنوں میں روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024