• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گوگل کا ذاتی معلومات اور رضامندی کے بغیر شیئر کی گئی تصاویر کو چھپانے کا فیچر

شائع September 29, 2022
فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی—فوٹو: گوگل
فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی—فوٹو: گوگل

دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن گوگل نے اب تک کا سب سے بہترین سیکیورٹی اور پرسنل فیچر متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ سال سے صارفین انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی ذاتی معلومات کو چھپانے یا ڈیلیٹ کرنے جیسا فیچر استعمال کر سکیں گے۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ سرچ انجن پر آج سے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی ذاتی معلومات جیسا کہ فون نمبر اور گھر کے پتے کو ڈیلیٹ کرنے یا پھر اسے خفیہ رکھنے کے اہل ہوجائیں گے۔

اسی طرح صارفین مذکورہ فیچر کے تحت انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی تصاویر کو گوگل سرچ انجن سے ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت صارفین کو انٹرنیٹ پر موجود اپنی نامناسب ویڈیوز، جھوٹا مواد اور اپنے نام سے متعلق پروپیگنڈا کے مواد کو بھی گوگل سرچ انجن سے ہٹا یا چھپا سکیں گے۔

مٓذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو متعدد ٹولز فراہم کیے جائیں گے، جس کے تحت وہ ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے گوگل کو درخواست کریں گے کہ ان کی ذاتی معلومات یا رضامندی کے بغیر شائع کی گئی تصاویر کو سرچ انجن سے ہٹایا جائے یا پھر انہیں خفیہ رکھا جائے۔

اسی فیچر کے تحت صارفین انٹرنیٹ پر موجود کم سن بچوں کی تصاویر، فحش ویڈیوز اور دیگر نامناسب مواد کو بھی گوگل سرچ انجن سے ڈیلیٹ کروانے کے اہل ہوں گے۔

یہ فیچر صرف گوگل سرچ انجن پر ہی کام کرے گا یعنی اگر کوئی صارف کہیں کسی ویب سائٹ یا سوشل ایپ پر موجود اپنی ذاتی معلومات یا تصویر کو ہٹوانا یا چھپوانا چاہے گا تو اسے صرف گوگل سرچ انجن تلاش کے نتائج میں نہیں دکھائے گا، باقی دیگر سرچ انجن جیسے فائر فوکس اور مائکرو سافٹ ایج سمیت دیگر سرچ انجن دکھاتی رہیں گی۔

اسی فیچر کے تحت صارفین کو اپنے نام کے ساتھ آنے والے فحش مواد کو بھی ہٹوانے یا چھپوانے کے اہل ہوں گے۔

اگرچہ مذکورہ فیچر تک ابھی سے ہی محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم ممکنہ طور پر گوگل اسے آئندہ برس کے آغاز تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرائے گا۔

مذکورہ فیچر کو گوگل سرچ کا اب تک کا سب سے بہترین فیچر قرار دیا جا رہا ہے، کیوں کہ اس سے کروڑوں لوگ انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی ذاتی معلومات کو محدود کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024