• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دپیکا پڈوکون و رنویر سنگھ میں علیحدگی کی خبروں پر مداح پریشان

شائع September 29, 2022
دونوں نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی مقبول جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں وائرل ہونے پر ان کے مداح پریشان ہوگئے۔

بھارتی شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ شادیز‘ کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان اختلافات کی خبریں اس وقت وائرل ہوئیں جب کہ ایک ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمیر سندھو نے 27 ستمبر کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں رہا۔

ان کی مذکورہ ٹوئٹ وائرل ہوگئی اور متعد شوبز ویب سائٹ نے اس متعلق خبریں بھی شائع کیں جب کہ صارف کی ٹوئٹ کے بعد جوڑے کے مداح پریشان ہوگئے اور انہوں نے دعائیں کیں کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان سب کچھ ٹھیک رہے۔

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ لائف‘ نے بتایا کہ علیحدگی اور اختلافات کی خبریں وائرل ہونے کے بعد ہی رنویر سنگھ نے ایک تقریب میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنے تعلقات کو رومانوی اور مضبوط قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں تعلقات میں رہتے ہوئے ایک دہائی ہوچکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنویر سنگھ نے ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں میزبان کے سوال پر بتایا کہ ان کے اور دپیکا پڈوکون کے درمیان دراصل 2012 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور 2022 میں انہیں 10 سال ہوجائیں گے۔

اداکار نے کہا کہ ان کے اور دپیکا پڈوکون کے درمیان مضبوط اور رومانوی تعلقات ہیں اور انہوں نے ذاتی زندگی میں اہلیہ سے بہت کچھ سیکھا۔

اگرچہ رنویر سنگھ نے تقریب میں اہلیہ سے تعلقات کو مضبوط قرار دیا، تاہم انہوں نے اور دپیکا پڈوکون نے الگ سے علیحدگی کی خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی۔

اسی حوالے سے ’نیوز 18‘ نے بھی بتایا کہ رنویر سنگھ نے اہلیہ سے اختلافات کی چہ مگوئیوں کے دوران تقریب میں بتایا کہ وہ جلد ہی دپیکا پڈوکون کے ساتھ مزید فلموں میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔

خیال رہے کہ دونوں نے نومبر 2018 میں یورپی ملک اٹلی میں پرتعیش اور تاریخی مقام پر ہندو اور سندھی روایات کے مطابق شادی کی تھی۔

ان کی شادی کو چار سال گزر چکے ہیں اور شادی کے بعد بھی دونوں کو چند فلموں میں ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ ہمیشہ انہیں ایک ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024