• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیر اعظم کا موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا حکم

شائع September 29, 2022
شہباز شریف نے کہا کہ عمران حکومت نے کورونا کے دوران عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا— فوٹو: اے پی پی
شہباز شریف نے کہا کہ عمران حکومت نے کورونا کے دوران عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا— فوٹو: اے پی پی

وزیر اعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کی طرح کسی بھی قسم کی بدانتظامی اور مجرمانہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت موسم سرما میں گیس کی صورتحال پر پیشگی لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں موسم سرما میں متوقع طلب اور رسد، موجودہ حکمت عملی اور آئندہ ماہ میں گیس کی فراہمی کے لیے مرتب پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے موسم سرما میں گیس کے بحران سے خبردار کردیا

اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیرِ خزانہ اسحٰق ڈار، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، مشیر احد چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومت کی موجودہ حکمتِ عملی اور آئندہ مہینوں میں گیس کی فراہمی کے لیے مرتب کیے گئے پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے سردیوں میں طلب کے مطابق گیس فراہمی کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت نے کورونا کے دوران عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا۔

مزید پڑھیں: گیس بحران کے پیشِ نظر پاکستان نے اب تک کا سب سے مہنگا ایل این جی کارگو قبول کرلیا

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نے بروقت گیس نہ خرید کر قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا، گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ ملک اور غریب عوام بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے اجلاس میں ہدایت کی کہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی متوقع طلب کے پیشِ نظر فوری لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے کورونا کے دنوں میں عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: گیس بحران اور مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی کے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی طرح کسی بھی قسم کی بدانتظامی، مجرمانہ غفلت قبول نہیں کروں گا اور گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

گیس کی قلت کا خدشہ

یاد رہے کہ حکومت نے گیس کی طلب اور رسد کے درمیان ہر گزرتے روز کے ساتھ بڑھتے فرق کے پیش نظر آنے والی سردیوں میں گیس کے بحران سے خبردار کیا تھا۔

سیکریٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹی نے بتایا تھا کہ گیس کی سپلائی میں قدرتی طور پر شدید کمی واقع ہوئی ہے، ملک میں گیس کے ذخائر کئی برسوں سے ہر سال 10 فیصد کی شرح سے کم ہو رہے ہیں جس سے طلب اور رسد کے درمیان فرق پیدا ہو رہا ہے۔

علی رضا بھٹی نے اجلاس کو بتایا تھا کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد دنیا میں گیس کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور مارکیٹ کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہم گیس نہیں خرید سکتے، تاہم حکومت دیگر ممالک سے گیس حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024