• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلسطین: مغربی کنارے میں اسرائیل فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق

شائع September 29, 2022
اسلامی جہاد اور الاقصیٰ  گروپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ان کے 4 افراد مارے گئے ہیں— فوٹو: رائٹرز
اسلامی جہاد اور الاقصیٰ گروپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ان کے 4 افراد مارے گئے ہیں— فوٹو: رائٹرز
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً حملے میں تقریباً 40 فلیسطینی زخمی ہوئے ہیں— فوٹو: رائٹرز
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً حملے میں تقریباً 40 فلیسطینی زخمی ہوئے ہیں— فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے 4 فلسطینوں کو شہید کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ فلسطینیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، بم پھینکے گئے، اسرائیل پولیس کے مطابق اسرائیل کے خفیہ کمانڈوز کو جنین کے علاقے میں اُن فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے لیے بھیجا گیا جن پر حملہ کرنے کا شبہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور جاں بحق

اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں گرفتاریوں اور فوجی کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے باعث جنین اور نابلس میں جھڑپیں عام ہو گئی ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حملے میں تقریباً 40 فلیسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اسلامی جہاد اور الاقصیٰ گروپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ان کے 4 افراد مارے گئے ہیں، ہلاک افراد میں سے ایک شخص فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی سروسز کے لیے کام کرتا تھا، یہ اتھارٹی مغربی کنارے پر محدود خودمختاری کے لیے کام کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 جاں بحق، 1400 سے زائد زخمی

مقامی عسکریت پسندوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک بیان میں کہا کہ ’ہمیں سیکیورٹی سروسز کے ارکان کی اشد ضرورت ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’لڑائی کا اعلان کرو، ہم تمہارے سپاہی ہوں گے، یہ دشمن صرف اسلحے کی زبان سمجھتے ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024