• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورکمانڈرز کانفرنس، ‘دہشت گردی کو دوبارہ سراٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی’

شائع September 28, 2022
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس ہوا — فائل/فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس ہوا — فائل/فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں سرحدوں اور اندرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردی کو دوبارہ سراٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 251 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، سرحدی و داخلی صورتحال پر غور

بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں بیرونی اور اندورنی سلامتی کی صورت حال خاص طور پر سیلاب اور ملک بھر میں آرمی فارمیشنز کی جانب سے جاری امدادی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا، جو بدترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور زور دیا کہ ان کی امداد اور بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے پر فارمشنز کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے وبائی امراض کا پھیلاؤ روکنے اور سیلاب متاثرین خصوصاً بچوں اور خواتین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے پر فوجی ڈاکٹروں اور طبی عملے کی تعریف کی۔

کور کمانڈرز اجلاس کے دوران آرمی چیف نے پاک فوج کے انجینئرز کی تعریف کی کہ انہوں نے ہنگامی طور پر سڑکوں کی بحالی اور انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈرز کانفرنس کا پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے پر اظہار تشویش

آرمی چیف نے فارمشینز کو امداد، بحالی اور تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال کرنے پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں سرحدوں کی صورت حال، داخلی سلامتی اور پاک فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سیکیورٹی کے ماحول کا مکمل جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس بات کو برداشت نہیں کیا جائے گا کہ دہشت گردی دوبارہ سر اٹھائے اور آرمی چیف نے فارمیشنز کو ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں۔

فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کو خطرات کے خلاف چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024