• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شائع September 28, 2022
اداکارہ نے جنوری 2021 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے جنوری 2021 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

نوجوان اداکارہ صرحا اصغر نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، انہوں نے ایک سال قبل شادی کی تھی۔

صرحا اصغر کچھ سال قبل شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا اور تاحال ان کے ایک درجن سے کم ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

ان کے مقبول ڈراموں میں ’پیار کے صدقے، آخر کب تک، ایک جھوٹی لو اسٹوری اور بے باک شامل ہیں۔

صرحا اصغر نے انسٹاگرام پر شوہر عمر لالا کے ہمراہ رومانوی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔

ان کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں شوہر کے ہمراہ کمرے میں رومانوی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں دسمبر 2022 تک پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے حمل کی خبر کو 6 ماہ سے زائد عرصے تک خفیہ رکھا اور اب انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

صرحا اصغر نے جنوری 2021 میں دیرینہ دوست عمر لالا سے شادی کی تھی، جنہیں وہ زمانہ طالب علمی سے جانتی تھیں۔

عمر لالا سے تعلقات کے حوالے سے صرحا اصغر نے ماضی میں ندا یاسر کے شو میں بتایا تھا کہ جب وہ اے لیول کی طالب علم تھیں، تب سے دونوں کے تعلقات تھے۔

اداکارہ کے مطابق ان کی ملاقات شوہر سے ایک دوست کی شادی میں ہوئی تھی، بعد ازاں دونوں فیس بک پر دوست بنے، جس کے بعد ہی ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان سے شادی کے لیے عمر لالا نے ان کے گھر باضابطہ رشتہ بھیجا تھا، جس کے بعد ہی اہل خانہ کی رضامندی سے ان کی شادی طے ہوئی۔

صرحا اصغر نے اسی شو میں بتایا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انہوں نے محدود رشتے داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے اعلان پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024