• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ایوارڈز تقریب میں احمد علی اکبر کی احمد بٹ کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل

شائع September 27, 2022
بظاہر دونوں اداکاروں نے مذاق میں کرس راک اور ول اسمتھ کا منظر دہرایا—اسکرین شاٹ
بظاہر دونوں اداکاروں نے مذاق میں کرس راک اور ول اسمتھ کا منظر دہرایا—اسکرین شاٹ

نامور اداکار احمد علی اکبر کی جانب سے میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کو ہم ایوارڈز کی تقریب میں تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ہم ایوارڈز کی تقریب گزشتہ ہفتے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہوئی تھی، جہاں احمد علی اکبر نے ’پری زاد‘ کا کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

مذکورہ تقریب کے دوران میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ نے اداکار احمد علی اکبر کے لیے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں کافی عرصے سے کہتے آ رہے ہیں کہ وہ رنگ کے کالے ہیں۔

احمد علی بٹ نے اداکار کو مزید کہا کہ ایک تو وہ پہلے سے ہی رنگ کے کالے دکھتے ہیں اور اوپر سے انہوں نے ’پری زاد‘ ڈرامے میں پانچ پانچ ہیروئنز کے ساتھ منہ کالا کیا۔

میزبان کی باتوں کے بعد احمد علی اکبر اپنی نشست سے اٹھ کر احمد علی بٹ کے سامنے آگئے اور انہیں تھپڑ رسید کردیا۔

دونوں اداکاروں نے دنیا کے سب سے معتبر فلمی میلے ’آسکر‘ میں ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ اور میزبان کرس راک کی روایت دہرائی۔

رواں برس مارچ میں آسکر تقریب کے دوران ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ نے اہلیہ جیڈا پنکٹ کے بالوں پر مذاق کرنے پر میزبان کرس راک کو تھپڑ دے مارا تھا، جس پر ول اسمتھ پر آسکر ایوارڈز میں شرکت پر 10 سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ول اسمتھ کی جانب سے کرس راک کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دنیا بھر میں مقبول ہوگئی تھی اور اب احمد علی بٹ اور احمد علی اکبر نے بھی ان کی روایت کو دہرایا۔

احمد علی اکبر کی جانب سے احمد علی بٹ کو تھپڑ رسید کرنے کا معاملہ بظاہر مذاق لگ رہا ہے اور دونوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایوارڈ منتظمین کی اجازت سے مذکورہ عمل کو دہرایا، تاہم اس حوالے سے اداکاروں اور انتظامیہ نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

احمد علی اکبر کی جانب سے احمد بٹ کو تھپڑ رسید کرتے وقت ایوارڈ شو میں موجود فنکاروں نے تالیاں بجا کر دونوں اداکاروں کو داد بھی دی اور ان کی ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Love Your Country Sep 28, 2022 10:00am
What a bad joke?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024