• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لندن: بھارتی خاتون کرکٹر کا بیگ ہوٹل سے 'چوری'

شائع September 26, 2022
بھارتی خاتون کرکٹر کا لندن کے ہوٹل میں بیگ چوری ہوگیا —فائل فوٹو: تانیہ بھاٹیا/ٹوئٹر
بھارتی خاتون کرکٹر کا لندن کے ہوٹل میں بیگ چوری ہوگیا —فائل فوٹو: تانیہ بھاٹیا/ٹوئٹر

بھارتی خاتون کرکٹر تانیہ بھاٹیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں ایک نجی ہوٹل سے ان کا بیگ 'چوری' کیا گیا، جس میں نقد رقم کے علاوہ قیمتی اشیا موجود تھیں۔

بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی کرکٹر تانیہ بھاٹیا نے مذکورہ واقعے پر لندن کے میریٹ ہوٹل کی انتظامیہ پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کرکٹر نے لکھا کہ ’بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوتے ہوئے لندن کے ہوٹل میں میرے حالیہ قیام کے دوران کوئی میرے ذاتی کمرے میں آیا اور نقدی، کارڈز، گھڑیاں اور زیورات کے ساتھ میرا بیگ چرا کر لے گیا‘۔

مزید پڑھیں: 'بھارت میں خواتین کا بھی آئی پی ایل ہونا چاہیے'

خاتون کرکٹر نے معاملے کی فوری تحقیقات اور اس مسئلہ حل ہونے کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجیح یافتہ ہوٹل میں ناقص سیکیورٹی حیران کن ہے، امید ہے کہ وہ اس معاملے کا ادراک کریں گے‘۔

ادھر، ہوٹل انتظامیہ نے خاتون کرکٹر کی شکایت اور خدشات پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ان سے اپنی تفصلات طلب کرلیں۔

خیال رہے کہ تانیہ بھاٹیا انگلینڈ کا دورہ کرنے والے بھارتی خاتون کرکٹ اسکواڈ کا حصہ تھیں مگر انہیں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچوں میں سے کسی ایک میں بھی کھیلنے کا موقع نہیں ملا تاہم انہیں 6 ستمبر کو ٹی20 میچ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خاتون کوچ کے خواہش مند

ٹیم میں بطور بلے باز اور وکٹ کیپر کی حیثیت سے کردار ادا کرنے والی خاتون کرکٹر نے بھارت کی جانب سے 19 ایک روزہ میچوں اور 53 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں نمائندگی کی ہے۔

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے اپنے دورہ انگلینڈ کا فاتحانہ انداز میں اختتام کیا کیونکہ انہوں نے میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024