• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انفینکس زیرو الٹرا میں 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیے جانے کا امکان

شائع September 26, 2022 اپ ڈیٹ September 27, 2022
فون کو آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے—فوٹو: انفنکس
فون کو آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے—فوٹو: انفنکس

خبریں ہیں کہ چینی موبائل کمپنی ’انفینکس‘ کی جانب سے آئندہ ماہ پہلی بار 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ موبائل متعارف کرایا جائے گا۔

اب تک کسی بھی فون کمپنی نے 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ فون متعارف نہیں کرایا، البتہ متعدد کمپنیز نے سیلفی کیمرا کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا ہے۔

تاہم اب چینی کمپنی پہلی بار ایپل کیمرے کی ٹیکنالوجی کے ساتھ 60 میگا پکسل فون متعارف کرانے کو تیار ہے، اس کے ساتھ ہی ’انفینکس‘ زیرو الٹرا کو طاقتور ترین چارجر کے ساتھ پیش کیے جانے کا بھی امکان ہیں۔

اب تک کی سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ’زیرو الٹرا‘ کو پہلی بار 108 واٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا جائے گا، جس سے فون کو محض نصف گھنٹے سے بھی قبل وقت میں چارج کیا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں فون میں 200 میگا پکسل کا اپگریڈ ٹیکنالوجی کا حامل بیک کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے اور مجموعی طور پر فون میں تین بیک کیمرے دیے جانے کی خبریں ہیں۔

رپورٹس ہیں کہ فون کے بیک پر تین کیمروں میں سے دوسرا کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا جب کہ تیسرا کیمرا 20 میگا پکسل کا ہوگا۔

علاوہ ازیں رپورٹس ہیں کہ ممکنہ طور پر فون کے بیک پر 108 میگا پکسل کے دو جب کہ ایک 20 میگا پکسل کا کیمرا بھی دیا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ’زیرو الٹرا‘ کے بیک کیمروں کی استعداد 200 میگا پکسل تک ہوگی، اس کے لیے دو متضاد رپورٹس ہیں کہ ممکنہ طور پر 200 میگا پکسل کو دو مختلف کیمروں کے ذریعے بھی پورا کیا جا سکتا ہے، تاہم بیک پر ایک ہی 200 میگا پکسل کے کیمرے دیے جانے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

’زیرو الٹرا‘ کو 8 اور 6 جی بی ریم کے مختلف ماڈیولز میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اور اسے آئندہ ماہ کے وسط تک ابتدائی طور پر یورپ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024