• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

چوہدری ظہور الہیٰ کی 41ویں برسی پر ایسا کیا ہوا جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا؟

شائع September 26, 2022 اپ ڈیٹ September 27, 2022
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ بزرگوں کی ذمےداری ہے وہ نوجوانوں کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنے پر آمادہ کریں— فائل فوٹو: ڈان
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ بزرگوں کی ذمےداری ہے وہ نوجوانوں کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنے پر آمادہ کریں— فائل فوٹو: ڈان

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے خاندان اور مسلم لیگ (ق) کے اندرونی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے پس پردہ جاری کوششوں کا اشارہ دیا ہے جب کہ خاندانی سیاست کے بانی چوہدری ظہور الٰہی کی برسی کے موقع پر ایک ہی مقام پر تین مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ تقریب گزشتہ 41 برس سے گجرات میں باقاعدگی سے منعقد ہونے والی تقریب ہے تاہم خاندان کے اندرونی اختلافات کے باعث یہ تقریب اس سال 3 حصوں میں ہوئی جب کہ 2021 اور 2020 کے دوران یہ تقریب 2 سیشز میں ہوئی۔

صبح پہلا سیشن گجرات کے سابق ضلع ناظم شفاعت حسین نے منعقد کیا جس میں شرکا نے ظہور الٰہی ہاؤس کے مین ڈرائنگ روم میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ق) میں سیاسی مستقبل سے متعلق اندرونی اختلافات میں شدت

اس سیشن کے ایک گھنٹے بعد مسلم لی (ق) کے سربراہ اپنے دونوں صاحبزادوں وفاقی وزیر سالک حسین اور شافع حسین کے ہمراہ مرکزی لان میں پہنچے جہاں اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن سعید شاہ گجراتی نے پارٹی کے مقامی کارکنوں کی موجودگی میں دعاکرائی۔

بعد ازاں چوہدری شجاعت حسین اور ان کے صاحبزادے سیکیورٹی کے لیے فراہم رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ وہاں سے ظہور الٰہی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے روانہ ہوگئے۔

ایک گھنٹے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر وجاہت حسین، ایم این اے حسین الٰہی اور موسیٰ الٰہی تیسرے اجلاس کے انعقاد کے لیے پنڈال پہنچے۔

مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت کا پرویز الہٰی سے اختلاف برقرار، (ن) لیگ سے اتحاد جاری رکھنے کی یقین دہانی

متعبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے اتوار کی صبح ٹیلی فونک بات چیت کی اور روایت کے مطابق ایک ہی تقریب منعقد کرنے پر اتفاق کیا لیکن بعد میں صورتحال تبدیل ہوگئی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے مختصر خطاب میں اپنے حامیوں سے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی مرحوم کے تمام ورثاا ٓئندہ چند ماہ میں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں گے اور اس مقصد کے لیے خاندان کے نوجوانوں کو پرسکون کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جب کہ پورے خاندان اور حامیوں کی خواہش ہے کہ وہ پوری پارٹی اور خاندان کو متحد اور یکجا دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت حسین کی پرویز الہٰی کو ان کی رہائش گاہ میں آنے کی دعوت

انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی کی وفات کے بعد خاندان کم از کم 41 سال تک متحد رہا لیکن سب جانتے ہیں کہ خاندان کے چند افراد نے بزرگوں کی بات ماننے سے انکار کیا اور اپنے فیصلے خود کیے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اب یہ بزرگوں کی ذمےداری ہے کہ وہ نوجوانوں کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنے پر آمادہ کریں، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ سال کے اجتماع میں خاندان کے درمیان مکمل اتحاد نظر آئے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہوں نے گجرات کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کیا جاچکا، اس موقع پر انہوں نے ٹاؤن میں انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024