• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، عثمان شنواری

شائع September 25, 2022
عثمان خان شنواری — فائل فوٹو / اے پی
عثمان خان شنواری — فائل فوٹو / اے پی

ٹیسٹ کرکٹر عثمان شنواری نے موت کی افواہواں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔

عثمان شنواری کو اس وقت حیرت ہوئی جب ان کی موت سے متعلق پوچھنے کے لیے ان کی فیملی کو لوگوں نے فون کرنا شروع کیا۔

جس کے بعد کرکٹر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، لوگ میری پوری فیملی کو فون کرکے خیریت پوچھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی خبر چھاپنے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں۔

عثمان شنواری کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی۔

پاکستان کارپوریٹ لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے عثمان شنواری نام کے مقامی کرکٹر انتقال کر گئے تھے، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

یاد رہے عثمان خان شنواری نے 2013 میں ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے پاکستان کی طرف سے آخری ٹی 20 میچ اکتوبر 2019 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024