• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’آڈیو میں شوکت ترین، آپ کے صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی‘

شائع September 25, 2022
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیرات کے پیسے اپنی ذات اور سیاست کے لیے استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے کا چیخنا چلانا بنتا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیرات کے پیسے اپنی ذات اور سیاست کے لیے استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے کا چیخنا چلانا بنتا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی ‎وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کرک میں عمران خان کے خطاب کو بے شرمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو ثبوت ہے کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا نہ ہی کسی کو کوئی ناجائز فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

‎سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران کی حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا۔

مزید پڑھیں: مریم اورنگزیب کا پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ختم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب، ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرڈ اسٹیشن کی تنصیب کے بارے میں 18 جولائی 2020 کا لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ کا فیصلہ پڑھ لیں۔

‎ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور معیشت کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے، رومیتا شیٹی، اندر دوسانج جیسے بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا حاسد چیخیں مار رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ غصہ اس بات کا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی اور نہ ہی 5 قیراط کے ہیرے مانگے، اس لیے کوئی غیر قانونی کام نہ ہونے پر عمران خان غصے سے پاگل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

‎انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو غصہ اور تکلیف ہی یہ ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیر قانونی چیز برآمد نہ ہو سکی اور ان کو غصہ اور تکلیف ہے کہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کے پانچ قیراط ہیرے کا ذکر نہیں۔

‎ان کا کہنا تھا کہ خیرات کے پیسے اپنی ذات اور سیاست کے لیے استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے کا چیخنا چلانا بنتا ہے، 190 ملین پاؤنڈ ’بند لفافے‘ میں پانچ قیراط کی انگوٹھی دینے والے کو ’عطیہ‘ کرنے جیسا کوئی کام نہیں ہوا۔

‎وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پانچ قیراط ہیرے کے لیے حکومتی پالیسی بدلنے والا آج دوسروں پر بہتان تراشی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کے تبصرے خوف سے بھرپور ہیں، روانگی قریب ہے، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ 458 کنال زمین کے لیے حکومتی پالیسی بدلنے والا ہمیشہ کی طرح آج بھی جھوٹ بول رہا ہے۔

‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ توشہ خانہ کی پالیسی بدل کر کروڑوں روپے کی تین گھڑیوں سے منافع کمانے والا جھوٹ بولنے سے پہلے آئینہ دیکھ لیا کرے، اس آڈیو میں شوکت ترین اور آپ (عمران خان) کے صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی۔

خیال رہے کہ آج سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ مبینہ آڈیو ٹیپ سے ثابت ہوگیا مریم نواز کے داماد صاحب نے بھی پیسے بنانے ہیں۔

کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ کا حوالے دیتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ٹیپ میں تین چیزیں خاص طور پر سامنے آئیں، پہلی چیز کہ مریم اپنے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری پاکستان درآمد کروا رہی ہے، آدھی مشینری آچکی ہے، سفارش کررہی ہے کہ آدھی مشین بھی میرے داماد کے پاس لے آؤ، وہ ناجائز کام کرا رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ میرے داماد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے گرڈ اسٹیشن بنا دو، ہر ہاؤسنگ سوسائٹی کو اپنا گرڈ اسٹیشن بنانا پڑتا ہے، یہ کہہ رہی ہیں کہ سرکاری طور پر بنا دو، گرڈ اسٹیشن 70 سے 80 کروڑ کا بنتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024