• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بنگلہ دیش: دریا میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 23 افراد ہلاک

شائع September 25, 2022
پولیس افسر نے کہا کہ کم از کم 25 مسافر ابھی تک لاپتا ہیں — فائل فوٹو: اے پی
پولیس افسر نے کہا کہ کم از کم 25 مسافر ابھی تک لاپتا ہیں — فائل فوٹو: اے پی

بنگلہ دیش میں دریا میں کشتی الٹنے سے کم از کم 23 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں لاپتا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس افسر شفیق الاسلام نے بتایا کہ ہم نے 23 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جبکہ مزید کی تلاش کے لیے رسیکیو اور غوطہ خور کاوشوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: جامشورو: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں 50 ہندو زائرین سوار تھے جو صدیوں پرانے مندر کی طرف جارہے تھے کہ شمالی بنگلہ دیش کے بوڈا قصبے کے قریب دریائے کروٹوا کے بیچ میں کشتی اچانک کسی چیز سے ٹکرا کر ڈوب گئی۔

ایک اور پولیس افسر نے کہا کہ کم از کم 25 مسافر ابھی تک لاپتا ہیں، جبکہ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ 10 جاں بحق افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مسلم اکثریتی ملک بنگلادیش میں ہر سال ہزاروں ہندو زائرین بودیشوری مندر جاتے ہیں۔

آج بنگلہ دیش اور مشرقی بھارت میں میں ہندو برادری کے سب سے بڑے مذہبی تہوار دُرگا پوجا کی ابتدا تھی جس کی وجہ سے قدیم مندر پر بڑی تعداد میں زائرین کا ہجوم جمع ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیرپور: دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، خاتون اور 3 بچے جاں بحق

ناقص دیکھ بھال اور گنجائش سے زیاد مسافروں کی سواری کی وجہ سے کشتیوں کے سانحات بنگلہ دیش میں عام ہیں۔

اسی طرح گزشتہ سال ایک اور مسافر کشتی کے دوسری کشتی سے تصادم کے بعد ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے قبل فروری 2015 میں دارالحکومت کے مغرب میں ایک دریا میں کشتی ایک مال بردار بحری جہاز سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024