• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ہم اسٹائل ایوارڈز میں شوبز ستاروں کے جلوے

شائع September 25, 2022
ہفتہ کے روز اونٹاریو میں شیڈول کے مطابق تقریب کا انعقاد ہوا — فوٹو: ہم ٹی وی، اقرا عزیز انسٹاگرام
ہفتہ کے روز اونٹاریو میں شیڈول کے مطابق تقریب کا انعقاد ہوا — فوٹو: ہم ٹی وی، اقرا عزیز انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری کے لیے سال کے سب سے دلچسپ و ولولہ انگیز ایونٹس میں سے ایک 'ہم ایوارڈز' کا کینیڈا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی پسندیدہ مشہور شخصیات نے اپنے بہترین و منفرد پہناووں سے حسن کے جلوے بکھیرے اور شاندار پرفارمنس سے اسٹیج کو رونق بخشی۔

رواں سال ملک کو درپیش سب سے بڑی آفات میں سے ایک کے دوران منعقد کیے جانے کے باعث 'آٹھویں ہم ایوارڈز' کی تقریب تنازعات کا شکار ہوگئی۔

تقریب کے شیڈول پر مختلف حلقوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر مشہور شوبز شخصیات کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ شو سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کی امداد کی کوششوں میں عطیہ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اسٹائل ایوارڈز میں ستاروں کے جلوے

ہفتہ کے روز اونٹاریو میں شیڈول کے مطابق تقریب کا انعقاد ہوا جہاں اداکاروں، موسیقاروں اور ڈانسرز اپنی ریڈ کارپٹ اینٹریز، ڈانس نمبرز اور اسٹائل مانٹیجز کے ساتھ شو میں جلوہ گر ہوئے۔

ماہرہ خان نے جہاں خوبصورت بن کے ساتھ چمکتا ہوا سیاہ لباس پہن کر مداحوں کو حیران کیا۔

وہیں سرخ لباس میں پیش کی گئی ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں خوب سراہا گیا۔

تقریب کے دوران بےچینی سے منتظر شائقین کا انتظار اس وقت ختم ہوا جب شوبز سے تعلق رکھنے والا خوبصورت آن اسکرین جوڑا تقریب میں جلوہ افروز ہوا۔

8ویں ہم ایوارڈز میں ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے اپنی شاندار پرفارمنس سے اسٹیج پر دھوم مچا دی۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین جانتے تھے کہ ان کے مداح بے چینی کے ساتھ ان کی ایک جھلک دیکھنے اور ان کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کے لیے بے قرار رہے۔

زارا نور عباس اور اشنا شاہ جانتی ہیں کہ چاہے ساڑھی پہنی جائے یا پیپلم ڈریس، سرخ رنگ ہمیشہ ہی خوبصورت لگتا ہے۔

عاطف اسلم شیشوں سے مزین جیکٹ پہن کر جلوہ افروز ہوئے، ان کی جیکٹ دیکھ کر مداحوں کے ذہنوں میں سوالات اٹھنے لگے کہ کیا اس جیکٹ کو بھی ان کی اہلیہ نے ہی عالمی شہرت یافتہ گلوکار کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔

احمد علی بٹ کا گیٹ اَپ دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ ان کا ڈریس ان کے کامیڈی اسکٹ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

صبور علی اور عائزہ خان نے بھی اپنے منفرد و دلکش ملبوسات کے ساتھ شائقین کی توجہ اور تعریفیں سمیٹیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024