وزیر اعظم کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے فیشن کی 5 جھلکیاں
اگر وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں کوئی ایسی چیز ہے جو سب سے منفرد ہے تو وہ ان کے لباس کا انداز ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا خاکی رنگ کے سفاری سوٹ سے لے کر شاندار ٹوپیاں پہننا، ان کے کپڑوں کے انتخاب کی وجہ سے وہ دلچسپ سیاست دانوں کے ریڈار پر ہیں۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شاید انہوں نے اندازِ لباس تبدیل کردیا ہے مگر اب بھی ہمارے پاس ان کے لباس کے کئی انداز کی جھلکیاں ہیں اور اس کا جائزہ ان کے وزیر اعظم بننے سے قبل سے لیا جا سکتا ہے۔
چونکہ وزیر اعظم شہباز شریف آج 71 برس کے ہو گئے ہیں، اس لیے ان کے پوشاک کی جھلکیاں یہاں پیش کرتے ہیں:
'سفاری سوٹ'
شہباز شریف اپنے سفاری سوٹ کی وجہ سے زیادہ جانے جاتے ہیں لیکن جب انہوں نے خاکی پینٹ کے ساتھ میجنٹا شرٹ کا اشتراک تو ہمیں جیسے ایک جھٹکا سا لگا ہو۔
ہم مونوٹون سفاری سوٹ عام طور پر دیکھتے رہتے ہیں مگر کیا ہم نے پہلے کبھی کسی وزیر اعظم کو سرکاری میٹنگ کے دوران اتنا رنگ برنگی سوٹ پہنتے دیکھا تھا؟۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے جس طرح سب سے اوپر سوٹ پہنا تھا اسی طرح کے جرابوں کا ایک جوڑا بھی پہن رکھا تھا جو ان کی قمیص سے بالکل مماثلت نہیں رکھتے تھے مگر ان کی اس گہرائی پر شاید توجہ نہیں تھی۔
'دلفریب سویٹر'
وزیر اعظم کی یہ تصویر وزارت عظمیٰ کے منصب کا حلف لینے سے پہلے کی ہے، اس تصویر میں ان کو چمکتا اور منفرد سویئٹر پہنا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
ہم شاید سیاہ رنگ کی پینٹ اور زیتون کے سبز بلیزر کا جوڑا نہ بنائیں مگر کیا آپ نے کبھی اس طرح کا میچ سوٹ پہنا ہے؟
'دلکش ٹوپیوں کا شوق'
اگر آپ شہباز شریف کو جانتے ہیں تو یقینا آپ اس بات سے بھی واقف ہوں گے کہ وہ منفرد ٹوپیاں پہننا کتنا پسند کرتے ہیں۔
وزیراعظم اس تصویر میں جو ٹوپی پہنے ہوئے ہیں وہ ان کی پسندیدہ ہے اور وہ خاص طور پر یہ ٹوپی ہلکے نیلے سوٹ پر پہنتے ہیں۔
'ہلکی لائنوں یا بناوٹ والا کوٹ'
سادہ بلیزر ممکنہ طور پر وزیر اعظم پر اچھی طرح سے نہیں بیٹھتے، اور ہم ان پر الزام نہیں لگاتے، خاص طور پر جب ان کی الماری میں اس طرح کے ٹکڑے ہوں!
شہباز شریف اپنے رنگ کے پیلیٹ اچھی طرح سمجھتے ہوں، آسمانی نیلی قمیص اور سیاہ ٹائی کے ساتھ ان کا دھاری دار بلیزر ایک سادہ لیکن آنکھوں کو لبھانے والا ہے۔
'شیروانی کا شوق'
ہم وزیر اعظم شہباز شریف کی شیروانی کو کیسے بھول سکتے ہیں جو انہوں نے حلف برداری کے دن پہنی تھی۔
ان کی کالی شیروانی ماضی کے وزرائے اعظم کی طرح روایتی طور پر دھیمے مزاج کے مطابق تھی لیکن انہوں نے اس میں چاندی کے دیدہ زیب بٹن لگوا کر ایک خاص چیز شامل کرلی جو اس کو منفرد بناتی ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں