• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئی فون 14 پرو میں خامیاں دور کرنے کے لیے ایپل نے اپ ڈیٹ ریلیز کردی

شائع September 23, 2022
کمپنی نے آئی فون صارفین کو پیش آنے والے مسائل کی وجہ نہیں بتائی — فوٹو: رائٹرز
کمپنی نے آئی فون صارفین کو پیش آنے والے مسائل کی وجہ نہیں بتائی — فوٹو: رائٹرز

آئی فون صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے آئی فون ’14 پرو‘ میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ ریلیز کردی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’انگاجٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی فون نے موبائل میں کیمرہ سسٹم کی خرابی دور کرنے کے لیے آئی او ایس 16.0.2 کی اپ ڈیٹ ریلیز کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 14 پرو میں متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد خامیاں سامنے آگئیں

یاد رہے کہ ایپل نے گزشتہ ہفتے نیا آئی فون متعارف کروایا تھا، جس کے بعد کئی صارفین نے نئے آئی فون کا کیمرہ سسٹم خراب ہونے کی شکایت کی تھی۔

آئی فون کی جانب سے اپ ڈیٹ کی ریلیز کے بعد تھرڈ پارٹی ایپ (فیس بُک، انسٹاگرام یا اسناپ چیٹ) استعمال کرنے کے دوران آئی فون کے موبائل کیمرہ میں صارفین کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ آئی فون صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھیں کہ موبائل کیمرہ استعمال کرنے کے دوران مکینیکل آوازیں آتی ہیں یا اسکرین رُک جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: آیپل کا آئی فون ایکس آر اور آئی فون 11 کی قیمت میں کمی کا اعلان

ایپل کمپنی کا کہنا تھا کہ آئی فون ’14 پرو‘ اور آئی فون ’14 پرو میکس‘ میں تھرڈ پارٹی ایپ کا کیمرہ استعمال کرنے کے دوران دھندلی تصاویر آتی تھیں لیکن آئی فون میں اپ ڈیٹ ریلیز ہونے کے بعد یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔

کمپنی نے صارفین کو درپیش مسائل کی وجہ نہیں بتائی لیکن ممکن ہے کہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سسٹم آئی فون 14 میں ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا۔

آئی فون میں ایک اور مسئلہ صارفین کو درپیش ہے جس میں ایپ میں موجود مواد کو کاپی پیسٹ کرنے کے دوران اجازت (پرمیشن) کے اشارے کا مستقل ظاہر ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 8 اور 8 پلس کی اصل لاگت کیا ہے؟

ایپل کے سینئر منیجر رون ہوانگ نے اس سے قبل اعتراف کیا تھا کہ آئی فون میں ایسے مسائل غیر متوقع اور حیران کن ہیں لیکن کمپنی اس مسئلے کو جلد حل کر لے گی۔

آئی او ایس 16.0.2 اپ ڈیٹ ریلیز ہونے کے بعد دیگر تمام خامیاں، جن میں سیٹ اَپ کے دوران ڈیوائس کا ڈسپلے سیاہ ہوجانا یا آئی فون ایکس، آئی فون ایکس آر اور آئی فون 11 میں ٹچ اسکرین میں پیش آنے والی مشکلات سمیت تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024