• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شیخ رشید کو دھمکی آمیز کالز پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

شائع September 23, 2022
فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو دھمکی آمیز کال کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو شیخ رشید کی شکایت پر وارث خان تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی، ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے سیکشن 25-ڈی کے تحت درج ایف آئی آر میں جان کو خطرہ لاحق کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مفاہمت یا مزاحمت، فیصلہ جلد ہو جائے گا، شیخ رشید

درخواست میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں کئی روز سے موبائل فون پر اغوا اور قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کال کرنے والوں کے موبائل نمبر بھیج کر متعلقہ حکام کو مطلع کیا ہے۔

تاہم انہوں نے ایف آئی آر میں کسی شخص یا محکمے کا نام نہیں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024