• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'لوگو کی ذہنی صحت داؤ پر لگانا بند کریں‘، شوبز شخصیات آئمہ بیگ کی حمایت میں سامنے آگئیں

شائع September 23, 2022 اپ ڈیٹ September 24, 2022
مشہور اداکاراؤں اور ٹی وی ہوسٹ عائمہ بیگ کی حمایت میں آ گئیں —فوٹو: متھیرا: انوشے: آئمہ بیگ انسٹاگرام
مشہور اداکاراؤں اور ٹی وی ہوسٹ عائمہ بیگ کی حمایت میں آ گئیں —فوٹو: متھیرا: انوشے: آئمہ بیگ انسٹاگرام

کسی بھی مشہور شخصیت بالخصوص اداکاروں کی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی خبر برف کے گولے کی طرح آتی ہے اور آگ کی طرح پھیل جاتی ہے، جس پر وسیع پیمانے پر رائے دینا شروع کردیا جاتا ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کا سابق منگیتر شہباز شگری کے ساتھ بریک اپ حال ہی میں ایک گرما گرم موضوع رہا ہے اور یہ تنازع دھونس اور ٹرولنگ کا باعث بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شبہاز شگری کے ساتھ بریک اپ تنازع ، آئمہ بیگ نے خاموشی توڑ دی

اس ٹرولنگ اور دھونس کی صورت حال میں ماڈل متھیرہ اور آر جے اور ٹی وی شو میزبان انوشے اشرف جیسی مشہور شخصیات نے ٹرولنگ بند کرنے کے لیے گلوکارہ کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔

گلوکار آئمہ بیگ کی طرف سے بریک اپ کے معاملے پر خاموشی توڑنے کے بعد جہاں دوسرے لوگوں نے اس پر تبصرہ کیا وہاں متھیرہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آئمہ بیگ سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’آئمہ بیگ مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ لوگ آپ کو کس عمل سے گزار رہے ہیں اور یہ عمل قابل نفرت ہے کہ لوگ کس طرح جھانک کر کسی کی نجی زندگی کا تماشا بناتے ہیں‘۔

آئمہ بیگ کی نجی زندگی پر غیرضروری رائے کا اظہار کرنے والوں کو مخاطب کرکے متھیرہ نے کہا کہ ’آپ لوگ جس معاملے پر بات کر رہے ہیں وہ مذاق نہیں ہے، مشہور شخصیت ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی نجی زندگی نہیں ہوتی‘۔

متھیرہ نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ مہربانی کرکے آئمہ بیگ اور شہباز کی جان چھوڑیں، یہ ان کی ذاتی زندگی کا معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ میں پرانا ‘آیا لڑیے’ نئے انداز میں پیش

برطانوی ماڈل کا نام لیے بغیر متھیرہ نے لکھا کہ یہ عجیب بات ہے کہ اس لڑکی نے لڑکے پر کس طرح الزام لگایا پھر وہ دونوں بیٹھ کر ان کی کال ریکارڈ کر رہے تھے اور میرا خیال ہے کہ وہ یہ سب کچھ صرف شہرت اور ڈرامے کے لیے کر رہے تھے، لہٰذا لوگوں کو صرف مذاق میں اڑانے کی ضرورت ہے اور لوگوں کی ذہنی صحت کو داؤ پر لگانا بند کریں۔

انوشے اشرف نے کہا کہ یہ کسی کا کاروبار نہیں مگر ایک جوڑے کا معاملہ ہے اور یہ معاملہ ذاتی زندگی تک محدود رہنا چاہیے۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ کسی کے نجی معاملے کو اتنے خوفناک انداز میں عام ہوتے دیکھ کر دکھ ہوا، کسی کو یہ سننے کی ضرورت نہیں ہے، دو لوگوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ساتھ نہیں رہنا چاہتے، بس!۔

مزید پڑھیں: شہباز شگری، آئمہ بیگ کا جلد شادی کرنے کا عندیہ

انہوں نے تیسرے فریق برطانوی ماڈل طلولہ مائر کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ویڈیو بنا رہا ہے اور اسے نیچے رکھ رہا ہے جس سے ہمیں اس بات کی واضح عکاسی ہوتی ہے کہ اس شخص کے دل میں کیا ہے۔

انوشے اشرف نے لکھا کہ نفرت، منفی رجحان اور انتقام وہ چیزیں ہیں جو کسی انسان کو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے آئمہ بیگ کو مضوط رہنے کی تاکید کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی اور مزید کہا کہ عوام کی نظروں میں رہنا آسان نہیں ہے، افسوس ہے کہ کسی نے عوام میں اپنی گندی لانڈری دھونے کا فیصلہ کیا ہے۔

موسیقار ہادی اپل نے ٹرولرز سے سوال کرتے ہوئے حقیقت اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف الزامات ہیں کوئی ثبوت نہیں، برسوں کی محنت اور ثابت قدمی کے بعد، ہم حقائق کو جانچے بغیر بھی اپنی مشہور شخصیات کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں؟

انہوں نے آئمہ بیگ کو یقین دہانی کروائی کہ ابھی بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو ان کی حمایت میں پیچھے کھڑے ہیں۔

ہادی اپل نے آئمہ بیگ کو مخاطب کرکے کہا کہ چند ایسے لوگ ہیں جو آپ کے بارے میں فکرمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کرلی

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ آپ کو اس صورتحال سے گزرنا پڑا اور سوچ بھی نہیں سکتے کہ آپ کس طرح کی ذہنی کیفیت سے گزر رہی ہوں گی۔

'آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا معاملہ'

خیال رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ ‘بریک اپ’ کے اعلان کے چند دن بعد پیدا ہونے والے تنازع پر گزشتہ روز انسٹاگرام پر وضاحت کی تھی۔

انہوں نے متعدد انسٹاگرام پوسٹس میں صارفین سے پوچھا تھا کہ پورا سچ جانے بغیر، بول لیا آپ سب نے؟ کر لیا تنگ یا ابھی اور تھوڑا رہتا ہے تو وہ بھی کر لیں، اب میں تھوڑا سا کچھ بولوں؟

ان کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے تھے جب برطانیہ کی ماڈل طلولہ مائر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ فوٹو گرافر قیس احمد کے ساتھ آئمہ بیگ کے تعلقات تھے۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میں نے ساری صورت حال ختم کرنے کے لیے باوقار بیان دیا لیکن چند لوگ (خاموش) رہنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ نہ صرف ان کے بارے میں بلکہ ان کے خاندانوں کے بارے میں بھی اور کتنی بدصورت چیزیں سامنے آئیں گی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میں اس احترام کو اب بھی برقرار رکھنا چاہتی ہوں جو میں نے ان لوگوں کو دیا ہے، درحقیقت اس ایک شخص اور خاندان کے لیے کیونکہ 'میری پرورش اس طرح نہیں ہوئی'۔

آئمہ بیگ نے شگری سے بریک اپ کا اعلان 17 ستمبر کو انسٹاگرام پوسٹ پر کیا تھا تاہم جلد ہی اسے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

گلوکارہ نے لکھا تھا کہ میں ان لوگوں کا مذاق نہیں اڑاتی اور نہ اڑا سکتی جو مر چکے ہیں یا انہوں نے دوسرے کو کس طرح استعمال کیا اور پھر ایسا سلوک کیا، جیسے وہ متاثرہ ہیں، جو لوگ ایسے شخص کو ذاتی طور پر جانتے ہیں، ان کے پاس اس معاملے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے کیونکہ وہ آپ لوگوں کے باخبر ہونے سے پہلے سچ جانتے ہیں اور مجھ پر بھروسہ کریں کہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے تعلقات ختم کرنے کی تصدیق کردی

آئمہ بیگ نے اپنے تعلقات سے متعلق دعویٰ کرنے والے اکاؤنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا صورتحال کو ‘براہ راست لوگوں کو ہدف بنا کر دھمکانے’ کے مترادف قرار دیتے ہوئے آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں مجھے بڑا تعجب ہوا کہ لوگ یا کوئی سمجھدار آدمی کس طرح ان الزمات پر یقین کرسکتا ہے جو کسی شخص نے صرف چند فالورز حاصل کرنے کے لیے سچ اور اسٹوری کے پیچھے حقیقت جانے بغیر لگائے ہوں۔

انہوں نے دوسری انسٹاگرام اسٹور پر لوگوں سے کسی اچھے ڈاکٹر کے بارے میں تجویز طلب کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے ان لوگوں کو بھیجنے کی ضرورت ہے، جنہیں ان کی اشد ضرورت ہے، ساتھ تھوڑے سے پیسے بھی ورنہ آپ کے ساتھ بھی وہی ہوگا جو میرے ساتھ ہوا ہے، جو آپ جانتے ہیں وہ جانتے ہیں۔۔۔’

مزید پڑھیں: شہباز شگری کا آئمہ بیگ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

انہوں نے زور دیتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ طبی صورتحال ‘حقیقی’ ہے، حتٰی کہ یہ مریض بالکل اسی طرح کر رہے ہیں، اوہ نہیں! لیکن یہ چیزیں آپ سے بھی بدتر ہیں، وہ اپنی دنیا میں جینا شروع کر دیتے ہیں فلم کی طرح، کیونکہ یہ آپ جیسے لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان کو مزید چڑھا دیتے ہیں، جس سے ان کی اپنی صحت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس چند دستاویزات یا کچھ بھی نہیں لیکن میری بہن کے پاس یقیناً ہے، تو میرے پاس حقائق ہیں، میں صرف آپ کی اپنی بازی لڑکی ہوں جو صرف اپنے گانے کے فن سے لوگوں کو محظوظ کرنا جانتی ہے۔

آئمہ بیگ نے تیسری انسٹاگرام اسٹوری میں مائر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جان بوجھ کر چند مخصوص الفاظ بولے اور صرف آدھی ویڈیو پوسٹ کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024