• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کرکٹر محمد عامر اور ان کی اہلیہ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

شائع September 21, 2022
— فوٹو: محمد عامر انسٹا گرام
— فوٹو: محمد عامر انسٹا گرام

کرکٹر محمد عامر اور ان کی اہلیہ نرجس خاتون کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اس خوشخبری کا اعلان کیا، اور اپنی فیملی میں شامل ہونے والی ننھی پری کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ، ہمیں اللہ نے بیٹی سے نوازا ہے، جن کا نام آئرا عامر رکھا ہے، انہوں نے نوزائیدہ کی تصویر پر سرخ دل لگایا۔

ٹوئٹر پر صارفین نے مبارکباد کے پیغامات کی بارش کردی، حتیٰ کہ بھارتی مداحوں نے بھی کرکٹر کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محمد عامر اور نرجس خاتون 2016 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، وہ پہلے ہی 2 بیٹیوں 5 سالہ منسا اور 2 سالہ زویا کے والدین ہیں۔

این ڈی ٹی وی اسپورٹس کے مطابق پاکستانی باؤلر محمد عامر 28 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گئے تھے، تاہم وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں کھلیتے ہیں، انہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں 119 وکٹیں، 61 ایک روزہ میچوں میں 59 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024