• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

معروف بھارتی اداکارہ کی لاش ان کی رہائش گاہ سے برآمد

شائع September 20, 2022
پولین جیسیکا — تصویر: اے این آئی ٹوئٹر
پولین جیسیکا — تصویر: اے این آئی ٹوئٹر

مشہور تامل اداکارہ پولین جیسیکا 18 ستمبر کو چنائی کے ویروگمبکم ملیکا ایونیو میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ آندھرا پردیش کی رہنے والی تھیں اور یہاں کرایے کے فلیٹ میں مقیم تھیں۔

دیپا کے نام سے مشہور پولین جیسیکا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی تامل فلم 'ویدھا' میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے مختلف تامل فلموں اور سیریلز میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار کی پھندا لگی لاش برآمد

مشہور اداکارہ کی لاش اتوار 18 ستمبر کو ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

کویمبیڈو پولیس کو اداکارہ کے پڑوسیوں سے ان کی موت کی اطلاع ملی تھی۔

بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کلپاک گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال بھیج دیا۔

اس کے بعد اداکارہ کے لواحقین کو اطلاع دی گئی اور ان کی لاش کو آبائی علاقے آندھرا پردیش روانہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: معروف بھارتی اداکار کی گھر سے لاش برآمد

پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ پولین جیسیکا کی رہائش گاہ پر کون کون لوگ آئے تھے۔

پولیس کو معلوم ہوا کہ خودکشی سے ایک روز قبل اداکارہ آٹو رکشہ میں سوار ہو کر اپنے اپارٹمنٹ پہنچی تھیں۔

پولیس اس بات کا بھی پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے یا کسی نے انہیں خودکشی پر مجبور کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے جس میں اداکارہ نے لکھا کہ ان کی موت کی اصل وجہ ایک ناکام رشتہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024